Dua Mangne Ka Sahi Tarika | Hazrat Imam Ali as Qol Urdu | Farman e Imam Ali as | دعا مانگنے کا طریقہ | Paigham e Nijat | How to Pray |
امام علی علیہ السّلام کی خدمت میں ایک شخص آ کہ عرض کرنے لگا کہ یا علی علیہ السّلام میری دعائیں قبول نہیں ہوتی
یا علی علیہ السّلام مجھے دعا مانگنے کا کوئی ایسا طریقہ بتائیں کہ میری کوئی دعا رد نہ ہو
بس
جیسے ہی یہ پوچھا گیا تو امام علی علیہ السّلام نے فرمایا کہ اے شخص میں نے اللّٰہ کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم سے سنا کہ جو انسان دعا مانگنے سے پہلے کسی دوسرے بندے کے لیے دعا مانگتا ہے بعد میں اپنے لیئے دعا مانگتا ہے تو اللّٰہ وہ دعا کبھی رد نہیں کرتا اور اگر چاہتے ہو دعاؤں کی قبول ہونے کی زمانت مل جائے تو اللّٰہ کی بہترین خلقت جس کے صدقے میں اللّٰہ تعالیٰ نے اس پوری کائنات کو خلق کیا وہ حضرت محمد مصطفیٰ و آل محمد علیہم السلام ہیں جب بھی دعا کے لئے ہاتھ اٹھاؤ تو محمد ع آل محمد پر درود بھیجو کہ اے اللّٰہ تو اپنے محبوب محمد اور اس کی آل پر رحمتیں نازل فرما اس کے بعد اپنے عزیز و اقارب اور تمام مخلوقات جو تمہارے آس پاس رہتی ہے اس کے لیے دعا مانگو اور پھر اپنی دعا اللّٰہ کی دربار میں پیش کرو جب فرشتے تمہاری دعا کو اللّٰہ کی دربار میں پیش کرتے ہیں تو اللّٰہ یہ کہے گا اس کا دل میری مخلوق کے لیے نرم ہے اس کی آنے والی مصیبتوں اور پریشانیوں کو ختم کر دو اس کی تقدیر کو روشن کر دو اور فرشتوں کو حکم دے گا کہ یہ میرا بندا جو میرے محبوب اور میری خلقت کے لیے دعا مانگتا ہے اے فرشتو دنیا کی تمام کامیابی اور کامرانی کے راستے اس کے لیے کھول دو تاکہ یہ اپنی منزل تک بہتر طریقے سے پہنچ جائے۔
0 Comments