Header Ads Widget

Adal o Insaaf Ki ahmiyat | Adal o Insaf in Islam in Urdu | Adlo insaf in Urdu | paigham e Nijat

Adal o Insaaf Ki ahmiyat | Adal o Insaf in Islam in Urdu | Adlo insaf in Urdu | paigham e Nijat
Adal o Insaaf Ki ahmiyat | Adal o Insaf in Islam in Urdu | Adlo insaf in Urdu | paigham e Nijat 



 عدل: عالم و دانا پروردگار کائنات کے نظام کو قانون


عدل یعنی ایک ایسے توازن کے ساتھ خلق کرکے چلا


رہا ہے کہ اس میں جب تک اس کا حکم نہ ہو کوئی


خلل نہیں آ سکتا اسی رب العالمین نے انسان کو اس


کائنات کا خلاصہ اور نچوڑ بناکر اس میں بھی وہی


توازن قائم رکھا۔ وہ پیدا کرتاہے اور وہی زندگی دیتا


ہے ، وہی مارتا ہے۔ بعض لوگ اپنی کم عقلی کی وجہ


سے یہ سوال کرتے ہیں کہ خدا عادل ہے تو کسی کو


پیدائشی اندھا یا بیمار کیوں پیدا کرتا ہے؟ اس کا جواب


یہ ہے کہ اس میں شک نہیں کہ خداوند عالم نے اپنی


مخلوق کو صحیح و سالم پیدا ہونے کا قانون رکھا ہےلیکن کسی کے پدائشی طور پر اندھا،بہرا اور بیماری


میں مبتلا پیدا ہونا عالم اسباب میں کسی نقص کے 


واقع ہونے کی بناپر ہوتا ہے اور یہ نقص انسان کی کسی


غلطی کی بناپر واقع ہوتا اوریہی نقص کسی مناسب 


وقت میں اپنا اثر دیکھاتا ہے اور آباؤاجداد میں سے


کسی کی غلطی کو نتیجے کے طور پر ظاہر کرتاہے


خداوند عالم نے کائنات کو اسباب کے تحت رکھا ہے


اور اسباب کے خلل کو ظاہر کرنا بھی عین عدل ہے


نظام شمسی خدا کے عدل کا نمونہ پیشکرتا ہے دن و


رات کا ایک کے بعد نکلنا ہر ستارے کا اپنے مدار میںچلنا ایک دوسرے کی کشش سے اپنی اپنی جگہ


قائم رہنا سب اللّٰہ کے عادل ہونے کی نشانیاں ہیں۔ 


چاند کا اپنے مدار میں قائم رہنا مسلسل حرکت 


میں رہ کر حکم می تعمیل کرنا اسی قانون


عدل یعنی توازن کے مرہون منت ہے




Post a Comment

0 Comments

Verification: 635a0b3f8ea73970