Header Ads Widget

Namaz e Janaza Parhne Ka Tareeqa | Namaz e Janaza Parhne Ka Tareeqa shia | paigham e Nijat

Pegham Nijat Islamic



نماز جنازہ واجب کفائی ہے یعنی اگر کوئی شخص مر جائے تو اس محلے والوں پر واجب ہے کہ اس کی نماز جنازہ ادا کریں۔ لیکن سب لوگ شریک نہیں ہو سکیں اور چند ایک نے نماز میت ادا کی تو سب کی طرف سے فرض ادا ہوا اس نماز میں رکوع و سجود نہیں ہے میت اگر مرد کی ہے تو اس کی کمر کے مقابل اور اگر میت عورت کی ہے تو اس کے سینے کے مقابل قبلہ رو کھڑے ہو کر نیت کریں کہ اس میت کی نماز جنازہ پڑھتا ہوں قربۃ اللّٰہ اس کے بعد اللّٰہ اکبر کہہ کر یوں پڑھے:

اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدً اعَبْدَہٗ وَ رَسُوْلُہٗ اَرْسَلَہٗ بِالْحَقِّ بَشِیْرًا وَّ نَذِیْرًا بَیْنَ یَدَیِ السَّاعَۃَ.
   
ترجمہ
میں گواہی دیتا ہوں کہ خدا کے سوا اور کوئی قابل عبادت نہیں ہے جو واحد ہے کوئی اس کا شریک نہیں ہے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کا  اللّٰہ بندہ ہے اور اس کا رسول ہے اور اس کو حق کیساتھ بھیجا ہے کہ خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا ہے قیامت کے دن سے

دوسری تکبیر کہے اور یہ پڑھے:
اَلّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّ ارْحَمْ مُحَمَّدًا وَّاٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ وَ بَارَکْتَ وَ تَرَحَّمْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَ اٰلِ اِبْرَاھیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ. وَ صَلِّ عَلٰی جَمِیْعِ الْاَنْبِیَاءِ الْمُرْسَلِیْنَ.

ترجمہ
اے خدا! رحمت بھیج محمد اور اس کی آل پر اور سلامتی بھیج محمد اور آل محمد پر اور برکت دے محمد کو اور آل محمد کو اور رحم کر محمد اور آل محمد پر جیسا کہ تونے رحمت بھیجی اور سلامتی بھیجی اور برکت دی اور رحم کیا ابراہیم اور آل ابراہیم پر اس لیے کہ تو قابل حمد اور بزرگوار ہے۔

پھر تیسری تکبیر کہے اور یہ پڑھے:
اَلّٰھُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ وَ الْمُسْلِمِیْنَ وَ الْمُسْلِمَاتِ الْاَحْیَاۤءِ مِنْهُمْ وَ الْاَمْوَاتِ تَابِْ اَلّٰھُمَّ بَیْنَنَا وَ بَیْنَهُمْ بِالْخَیْرَاتِ اِنَّکَ مُجِیْبُ الدَّعْوَاتِ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ وَبِالْاِجَابَۃِ حَقٌ جَدِیْرٌ.

ترجمہ
اے خدا! مغفرت کر تمام مومن مردوں کی اور مومن عورتوں کی اور مسلمان مردوں کی اور مسلمان عورتوں کو جو زندہ ہیں ان میں سے اور جو مر چکے ہیں۔ اے خدا ہم میں اور ان میں نیکیوں کے ساتھ متابعت ظاہر کر اس لیے کہ تو تمام دعاؤں کا قبول کرنے والا ہے اور بیشک تو سب چیزوں پر قادر ہے اور بیشک تو ہی قبول کرنے والا ہے۔

پھر چوتھی تکبیر کہے اور یہ دعا پڑھے:
اللّٰھُمَّ اِنَّ ھٰذَا عَبْدُکَ (ھٰذِہٖ اَمَتُکَ) وَابْنُ (وَابْنَۃُ) عَبْدِکَ وَابْنُ (وَابْنَۃُ) اَمَتِکَ نَزَلَ (نَزَلَتُ) بِکَ وَ اَنْتَ خَیْرُ مَنْزُوْلٍ بِہٖ اَللّٰھُمَّ اِنْ کَانَ مُحْسِنًا (کَانَتْ مُحْسِنَۃً) فَزِدْ فِیْ اِحْسَانِہٖ (اِحْسَانِهَا) وَ اِنْ کَانَ مُسِیْئًا (کَانَتْ مُسِسْئَۃً) وَ مُذْنِبًا (مُذْنِبَۃً) فَتَجَاوَزْ عَنْ سَیِّاٰتِہٖ (سَیِّاٰتِهَا) وَاحْشُرْہٗ (وَاحْشُرْھَا) مَعَ النَّبِیِّ وَالْاَئِمَّۃِ الطَّیِّبِیْنَ الطَّاھِرِیْنَ.

ترجمہ
اے خدا! یہ تیرا بندہ ہے اور تیرے بندے کا بیٹا اور تیری کنیز کا بیٹا ہے اس نے تیرے پاس ٹھکانا کیا ہے اور تو ان سب سے بہتر ہے جس کے پاس ٹھکانا کیا جاتا ہے بیشک ہم اس سے نیکی کے سوا کچھ نہیں جانتے اور تو ہم سے بڑھ کر اس کے حالات کا عالم ہے۔ اے خدا اگر وہ نیکی کرنے والا تھا تو اس کی نیکی میں زیادتی کر اور اگر گنہگار اور خطاکار تھا تو اس کے گناہوں سے درگزر کر اور اس کو (قیامت میں) نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اور آئمہ طاہرین طیبین علیہم السلام کے ساتھ محشور کر۔

اس کے بعد پانچویں تکبیر کہہ کر نماز ختم کرے۔
اگر میت عورت کی ہو تو بریکٹ والے الفاظ پڑھیں یا وہ الفاظ جو خطوط وحدانی میں ہیں پڑھیں۔

Post a Comment

1 Comments