Header Ads Widget

What are the five roots of Shia Islam | What is Usool E Deen in Urdu | Asool e Deen Kya hai | paigham e Nijat

What are the five roots of Shia Islam | What is Usool E Deen in Urdu | Asool e Deen Kya hai | paigham e Nijat
What are the five roots of Shia Islam | What is Usool E Deen in Urdu | Asool e Deen Kya hai | paigham e Nijat 


 نبوت:

 اللّٰہ کی ذات چونکہ نظر آنے والی نہیں ہے اسلئے اپنے بندوں کی ہدایت کےلئے انبیاء بھیجے جنہیں اپنے بندوں میں سے منتخب کر کے رسول و نبی بنا کر بھیجا۔ انکی مشہور تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار ہے۔ بعض لوگ انکی تعداد اس سے بھی زیادہ بتاتے ہیں اور قرآن میں صرف 26 انبیاء کرام کے نام کا ذکر ملتا ہے پہلے حضرت آدم علیہ السلام اور آخری حضرت محمد مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ہیں حضرت ابرہیم علیہ السلام کی نسبت سے ہم ملت ابراہیمی ہیں اور آپ نے خدا کے دین کو اسلام کا نام دیا اور خانہ کعبہکی تعمیر کرتے ہوئے دعا مانگی کہ ہمیں مسلمان قرار دے۔ حضرت ابرہیم علیہ السلام خدا کے خلیل تھے اور خداوند عالم نے انہیں امامت پر فائز کیا،تو حضرت ابرہیم نے اپنی ذریت میں بھی اس عہدے کی تمنّا کی تو جواب دیا گیا کہ میرا یہ عہدہ ظالموں کو نہیں ملے گا۔ یہ عہدہ صرف اور صرف ان لوگوں کو ملے گا جو ظالم نہیں ہونگے حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم چونکہ آخری نبی تھے آپ کے بعد وحی نبوت کا سلسلہ ختم ہونے والا تھا اور نبوت کے خاتم کے طور پر امامت کا سلسلہ جاری ہوا۔ ان تمام انبیاء پر اجمالی طور پر عقیدہ رکھنا واجب ہے اور اطاعت کی منزل میں صرف حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خداوند عالم نے نمونہ عمل قرار دیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی میں تمہارے لئے بہترین نمونہ عمل ہے۔اس لیے ہم پر لازم ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ کوشش کریں کہ سیرۃالنبی سے آگاہی حاصل کرکے اپنی زندگی کو اسی نہج پر ڈھالنے کی کوشش کریں کیونکہ خداوند عالم نے فرمایا کہ اگر تم اللّٰہ سے محبت کرتے ہو تو (میری یعنی رسول اکرم کی)پیروی کرو اگر تم ایسا کروگے تو خدا تم سے محبت کرےگا اور تمہارے گناہوں کو معاف کرےگا۔


نبوت دراصل اللّٰہ اور اس کے بندوں کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے انبیاء کرام نے ہی اللّٰہ کی ذات اور وجود کا احساس دلایا اور انسانوں کو اس کی طرف متوجہ کیا اور اس کی معرفت کرائی لوگوں کو اوہام کی دنیا سے باہر نکالا اور زندگی کی صراطِ مستقیم سے آگاہ کیا دنیا کے ساتھ آخرت کی زندگی کی حقیقت بھی بتادی دنیا کی بے ثباتی اور آخرت کے باقی رہنے کو واضح کیا بلکہ دنیا کو ایک انسان کی آخرت کے لیے کھیتی قرار دیکر اس سے باقی رہنے والے زندگی کے لیے زادراہ حاصل کرنے کا حکم دیا۔ جیسے کہ بیان ہوا کہ انبیاء سابقہ پر اجمالی طور پر ایمان رکھنا ضروری ہے اور اطاعت اور پیروی کی منزل صرف آخری نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم ہمارے لیے نمونہ عمل ہیں اس لیے ہم حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے تعارف کے طور پر چند سطور لکھتے ہیں تاکہ طلباء کو چند بنیادی معلومات حاصل ہوں۔




Post a Comment

2 Comments