Seerat un Nabi in Urdu | Hadees about Seerat un Nabi in Urdu | Seerat un Nabi in Urdu | paigham e Nijat |
آخری نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم
نام : محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم
مشہور لقب : رسول اللہ،رحمت للعالمین، خاتم الانبیاء،
کنیت : ابو القاسم
والدین کرام :۔ حضرت عبداللہ اور حضرت بی بی آمنہ
جائے ولادت :۔ مکہ معظمہ
تاریخ ولادت :۔ روز جمعہ 17 ربیع الاول 571 عیسوی
قبل بعثت :۔ 40 سال (مکہ میں)
نبوت کی مدت :۔ 23 سال (تیرہ سال مکہ معظمہ میں اور دس سال مدینہ منورہ میں)
تاریخ وفات :۔ 28 صفر،روز پیر 11 ہجری
جائے وفات :۔ مدینہ منورہ
مسجد نبوی میں آپ کا روضہ مبارک ہے۔
آپ کی زندگی کے ادوار :
1۔نبوت سے پہلے چالیس سال مکہ میں
2۔ نبوت کے بعد تیرہ سال مکہ میں
3۔ ہجرت کے بعد دس سال مدینہ منورہ میں
تعارف
ہمارے رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کا نام محمد اور لقب ابو القاسم ہے والد گرامی حضرت عبداللہ بن عبد المطلب اور والدہ معظمہ حضرت آمنہ بنت وہب آپ کی ازواج مطہرات کے نام درج ذیل ہیں۔
1۔ حضرت خدیجہ بنت خویلد
2۔ حضرت سودہ بنت زمعہ بن قیس
3۔ حضرت عائشہ بنت ابوبکر
4۔ حضرت حفصہ بنت عمر ابن خطاب
5۔ حضرت زینب بنت خزیمہ
6۔ حضرت ام حبیہ بنت ابوسفیان
7۔ حضرت ام سلمہ
8۔ حضرت زینب بنت جحش
9۔ حضرت جویریہ بنت حارث
10۔ حضرت صفیہ بنت حی بن اخطب
11۔ حضرت سمعہ بنت حارث بن خزن
12۔ حضرت ماریہ قبطیہ
حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی ازواج مطہرات کو خداوند عالم نے مومنوں کی مائیں قرار دیا ہے۔ ان میں دو امہات المومنین نے حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی زندگی میں ہی وفات پائی اور باقی ازواج مطہرات حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی وفات کے بعد زندہ تھیں ان تمام ازواج مطہرات میں سے حضرت خدیجہ زیادہ محبوب تھیں یہی وجہ ہے کہ آپ کی زندگی میں حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے دوسری شادی نہیں کی حضرت خدیجہ کی وفات کے بعد بھی حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم حضرت خدیجہ کو یاد کر کے مغموم ہوتے تھے اس بارے میں ام المومنین حضرت عائشہ سے کافی روایات موجود ہیں۔ منافقوں نے حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کو اذیت دینے کے لیے ام المومنین حضرت عائشہ پر ایک سفر کے دوران تہمت لگائی تھی بعض صحابہ بھی ان منافقوں کی باتوں میں آگئے اور حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کو اس بات سے بہت دکھ پہنچا لیکن قرآن کریم نے ام المومنین حضرت عائشہ کی پاکیزگی کی گواہی دی اور آپ کو اس تہمت سے بری قرار دیا۔
ان تمام ازواج مطہرات میں سے خدا وند عالم نے صرف حضرت خدیجہ اور حضرت ماریہ قبطیہ سے اولاد عطا فرمائی حضرت خدیجہ سے مندرجہ ذیل اولاد ہوئی:
1۔ حضرت قاسم
2۔ حضرت عبداللہ
جنہیں طیب اور طاہر کا لقب ملا تھا
3۔ حضرت رقیہ
4۔ حضرت زینب
5۔ حضرت ام کلثوم
6۔ حضرت فاطمہ زہرہ
اور حضرت ابرہیم ماریہ قبطیہ سے پیدا ہوئے حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے صاحبزدوں نے آپ کی حیات میں ہی وفات پائی اور بیٹیاں آپ کی صفات کے بعد بھی زندہ تھی حضرت رقیہ، حضرت زینب اور حضرت ام کلثوم کے بارے میں مورخین میں اختلاف ہے۔ آپ نے خدا کے احکامات کو قرآن کی صورت میں عالم انسانیت کو دیا اور آپ کے ارشادات حدیث کے نام سے موجود ہیں۔
آپ کی اہلبیت اور اصحاب کے ذریعے دین کی تعلیمات دنیا میں پھیل گئیں جس طرح حضرت یحییٰ علیہ السلام کی تعلیمات ان کے حواریوں کے ذریعے پھیل گئیں۔
0 Comments