Header Ads Widget

Ashab e Rasool | What is the meaning of Sahabi in urdu| Sahabi meaning in Urdu | paigham e Nijat

Ashab e Rasool | What is the meaning of Sahabi in urdu| Sahabi meaning in Urdu | paigham e Nijat
Ashab e Rasool | What is the meaning of Sahabi in urdu| Sahabi meaning in Urdu | paigham e Nijat 





 اصحاب رسول




جب حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کا نام آتا ہے تو آپ کے ساتھ دو اور اصطلاحی نام ہمارے نظروں کے سامنے آتے ہیں یعنی آپ کےاصحاب اور آپ کی اہلبیت۔




صحابہ است یاران و آل اھلبیت


کہ اسلام دین شد ازیشان بپا




اصحاب سے مراد آپ کے ساتھی اور آل سے مراد آپ کے اہلبیت ہیں۔ دین اسلام انہی دونوں پلرز کے ذریعے ہی دنیا میں قائم ہوگیا۔


صحابی کے معنی ساتھی ہیں لیکن اسلامی اصطلاح میں صحابی سے مراد وہ شخص ہے جس نے حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا آپ پر ایمان لایا آپ کا ساتھ دیا اور ایمان پر ہی وفات ہوگئی ہو اصحاب کے بھی درجات ہیں ان میں سے:


1۔ سابقین اولین


2۔ مہاجرین اولین


3۔ عشرہ مبشرہ


4۔ اور طلقاء کی اصطلاحات اسلامی تعلیمات میں موجود ہیں جن کے ذریعے صحابہ کرام کے مقام و مرتبہ کا پتہ چلتا ہے۔ اصحاب رسول میں سب سے نچلے درجہ طلقاء کا ہے یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے فتح مکہ کے وقت اسلام قبول کیا اور حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے ان کے سابقہ جرائم کو معاف کر تے ہوئے فرمایا آج کے دن تمہیں کوئی سزا نہیں دی جائے گی آج کے دن سے تم آزاد ہو۔ ان لوگوں میں ابو سفیان اور ان کے ہمنوا سر فہرست ہیں ان لوگوں کی اکثر زندگی اسلام کی مخالفت میں گزری تھی اور آخری مرحلے میں اسلام قبول کر کے اپنی جان تو بچالی لیکن اسلام کی حقیقی روح سے آشنا نہ ہوسکے۔ ابوسفیان کے بیٹے معاویہ نے خلیفہ راشد کے خلاف بغاوت کی اور اپنے بیٹے یزید کو مسلمانوں کے سروں پر مسلط کیا اور مسلمانوں کی خلافت راشدہ کا گلا گھونٹ کر ملوکیت کی داغ بیل ڈال دی اور ان کے بیٹے یزید نے جب اپنے آپ کو مطلق العنان دیکھا تو نواسہ رسول حسین ابنِ علی کے قتل کا حکم دیا جس پر عملدرآمد بھی ہوگیا اور عمر ابن سعد یزید کی طرف سے اس فوج کا سپہ سالار تھا عمر سعد نے امام حسین علیہ السلام کے خلاف جنگ کا آغاز کرتے ہوئے حسینی لشکر کی طرف تیر پھینکا اور کہا لوگو! گواہ رہنا کہ میں سب سے پہلا تیر پھینک رہا ہوں۔ ایک عجیب اتفاق ہے اسی عمر بن سعد کے والد حضرت سعد بن ابی وقاص تھے جنہوں نے اسلام اور رسول کی حمایت کرتے ہوئے کافروں کے لشکر کی طرف سب سے پہلے تیر پھینکا تھا۔ 


آج ملوکیت نے مسلمانوں کی اتنی دنیا بدل دی تھی کہ ان کا بیٹا عمر بن سعد حسین علیہ السلام کی طرف تیر اندازی کر رہا تھا اور لوگوں کو گواہ بنا رہا تھا کہ میں نے سب سے پہلے تیر پھینکا ہے۔ حسین علیہ السلام وہ جس کے لئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ حسن و حسین علیہ السلام جنت کے جوانوں کے سردار ہیں۔ حسن و حسین علیہم السلام امام ہیں چاہے قیام کریں یا بیٹھے رہیں۔


حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں۔


حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے کسی صحابی کو بلند مقام دینا چاہا تو فرمایا کہ سلمان تو ہم اہلبیت میں سے ہیں۔

یعنی حضرت سلمان فارسی صحابی تو تھے ہی جب حضرت سلمان فارسی کے خلاف شکایت کی تو حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم سلمان فارسی کی شکایت کرتے ہو سلمان فارسی تو ہم اہلبیت میں سے ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسی جملے سے اصحاب اور اہلبیت کے مقام کا فرق واضح ہو جاتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments