Header Ads Widget

Islam Kya Hai Urdu | Deen kya hai in Urdu | What is Islam | paigham e Nijat

Paigham e Nijat

Islam Kya Hai Urdu | Deen kya hai in Urdu | What is Islam | paigham e Nijat
Islam Kya Hai Urdu | Deen kya hai in Urdu | What is Islam | paigham e Nijat 


اسلام اور پاکیزگی


اسلام ایک انسان کی ظاہری و باطنی پاکیزگی کا پروگرام دیتا ہے اسلام قبول کرنے کےلئے کلیمہ طیبہ کو شعار قرار دے دیا اور اسے اسلام قبول کرنے کےلئے لازمی پڑھنا ہوتا ہے لیکن یہ صرف پڑھنا بھی نہیں ہے بلکہ ایک عمل کا نام ہے جیسے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اَفْضَلُ اَلَاعْمَالِ کَلِمَۃُ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہ یعنی تمام اعمال میں بہترین عمل ہے کلمہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہ ہے پتہ چلا کہ کلمہ طیبہ پڑھنے کی چیز نہیں بلکہ ایک عمل ہے جو انسان کو اس کی معنوی اور باطنی نجاستوں سے پاک کرتا ہے مثلاً شرک ، کفر ، نفاق ، خودپرستی ، بد پرستی ، زر پرستی ، حسد ، کینہ ، بخل ، غیبت ، وغیرہ سے اپنے اندر کو پاک کرکے خدا کےلئے خالص ہونا ہے دراصل یہ وہ نجاستیں ہیں جو ایک انسان کو اپنے خالق و مالک سے دور کرتی ہیں اور جب کلمہ طیبہ کے عمل کے ذریعے ایک انسان اپنے آپ کو ان سے پاک کرتا ہے تو اب وہ اپنے خالق و مالک کا تقرب حاصل کر سکتا ہے
جس طرح اسلام معنوی نجاستوں سے پاک دیکھنا چاہتا ہے اسی طرح اسے ظاہری نجاستوں سے پاک رہنے کا بھی حکم دیا ہے اسلام نے چند چیزوں کی ایک فہرست بتادی ہے کہ یہ چیزیں نجس ہیں دراصل یہ وہ چیزیں ہیں جو انسان کے لیے جسمانی یا روحانی طور پر مضر ہیں لہذٰا اسلام نے ان چیزوں سے اپنے آپ کو اور اپنے متعلقات کو دور رکھنے کا حکم دیا ہے تاکہ ان کے ضرر سے بچا جا سکے ان نجاستوں کی فہرست یہ ہے:
1۔ پیشاب
2۔ پاخانہ
3۔ منی
4۔ مردار
5۔ خون
6۔ کتا
7۔ سور
8۔ کفر
9۔ شراب
10۔ نجاست کھانے والے حیوان کا پسینہ
11۔ حرام سے جنب ہونے والے کا پسینہ
ان کے علاوہ دوسری تمام چیزیں پاک ہیں ان بیان کی ہوئی نجاست میں سے کوئی ایک اس طرح پاک چیز سے چھو جائے کہ ان میں ایک تر ہو اور اس کی تری دوسری چیز میں سرایت کر جائے تو دوسری چیز بھی نجس ہو جائے گی اور نجس چیز کو پاک کرنے کےلئے اسلام نے چند چیزوں کو بیان کیا ہے جنہیں مطہرات کہتے ہیں مطہرات کی فہرست یوں ہے:
1۔ پانی
2۔ زمین
3۔ سورج
4۔ استحالہ
5۔ انقلاب
6۔ انتقال
7۔ اسلام
8۔ تبعیت
9۔ عین نجاست کا زائل ہونا
10۔ نجاست خور حیوان کا استبراء
11۔ مسلمان کا غائب ہونا
12۔ ذبیحہ کے بدن سے خون کا نکل جانا



Post a Comment

0 Comments

Verification: 635a0b3f8ea73970