Header Ads Widget

Hazrat Imam Zainul Abidin (as) ki Zindagi in urdu | Hazrat Imam Zainul Abidin (as) ki seerat in Urdu | paigham e Nijat

Paigham e Nijat

Hazrat Imam Zainul Abidin (as) ki Zindagi in urdu | Hazrat Imam Zainul Abidin (as) ki seerat in Urdu | paigham e Nijat
Hazrat Imam Zainul Abidin (as) ki Zindagi in urdu | Hazrat Imam Zainul Abidin (as) ki seerat in Urdu | paigham e Nijat 


معصوم ششم امام چہارم

حضرت امام زین العابدین علیہ السلام

نام:
علی (علیہ السلام)

مشہور لقب:
سجاد، زین العابدین

کنیت:
ابو محمد

والدین کرام:
حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت شہر بانو

جائے ولادت:
مدینہ منورہ

تاریخ ولادت:
5 شعبان 38 ہجری

تاریخ شہادت:
25 محرم 95 ہجری

جائے شہادت:
مدینہ منورہ

روضہ مبارک:
جنت البقیع میں ہے

آپ کی زندگی کے ادوار:
1۔ 22 سال اپنے پدر بزرگوار کے ساتھ
2۔ اور آپ کی امامت کا زمانہ 53 سال 

آپ نے 9 اموی طاغوتی حکمرانوں کا زمانہ دیکھا یزید لعین سے ہشام بن عبد الملک تک

تعارف

حضرت امام زین العابدین علیہ السلام آپ کا نام علی القاب زین العابدین، سید الساجدین ہیں آپ کے والد گرامی حضرت امام حسین ابن علی علیہ السلام اور والدہ گرامی حضرت شہر بانو تھیں جنہیں شاہ زنان بھی کہا جاتا ہے۔
آپ نے 5 شعبان 38 ہجری میں مدینہ منورہ میں ولادت پائی آپ واقعہ کربلا کے چشم دید گواہ ہیں واقعہ کربلا کے بعد آپ کی عمر تقریباً 22 سال یا 23 سال تھی آپ نے اپنے زندگی کے دو سال اپنے دادا حضرت علی ابن ابو طالب کے زیر سایہ زندگی گزارے آپ کی شہادت کے بعد اپنے والد بزرگوار اور عم نامدار کے ساتھ رہے امام حسن کی شہادت کے بعد اپنے والد گرامی حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ گزارے اور سن 61 ہجری کے بعد آپ نے منصب امامت سنبھالا جس کی مدت 34 سال ہے آپ نے اپنی دعاؤں کا مجموعہ صحیفہ کاملہ یادگار چھوڑی جس میں علم و معرفت کے خزانے ہیں۔ امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد آپ نے اہلبیت کے قافلے کے ساتھ شام تک کا سفر کر کے مدینہ پہنچے اور بڑے مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے زندگی گزاری۔
تاریخ میں آپ کی مختلف ازواج کا ذکر ملتا ہے لیکن ان سب سے نمایاں حضرت فاطمہ بنت حسن ہے ان کے علاوہ ام ولد ہیں آپ کی اولاد میں گیارہ بیٹوں اور چار بیٹیوں کا ذکر ملتا ہے۔
1۔ امام محمد باقر علیہ السلام
2۔ عبداللہ
3۔ حسن
4۔ زید
5۔ عمر
6۔ حسین
7۔ عبد الرحمن
8۔ سلیمان
9۔ علی
10۔ محمد اصغر
11۔ حسین
اور بیٹیوں کے نام یوں ہیں:
1۔ خدیجہ
2۔ فاطمہ
3۔ علیہ
4۔ ام کلثوم
آپ کی اولاد حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کے بعد حضرت زید شہید کا نام مشہور ہے ہشام کے مظالم سے تنگ آکر 122 ہجری کو 40 ہزار ساتھیوں کے ساتھ قیام کیا حضرت امام ابو حنیفہ نے آپ کی بعیت کی لیکن حکومت وقت نے انہیں ”امام اعظم“ کا لقب دے کر انہیں توڑ دیا۔ ولید بن عبد الملک نے آپ کو زہر دیا جس کے اثر سے 25 محرم 95 ہجری میں آپ نے شہادت پائی۔
دربار میں آپ کے خطبے اموی حکومت کے زوال کا سبب بنے۔
آپ کے خطبات کے علاؤہ آپ کی دعاؤں کا مجموعہ صحیفہ کاملہ کے نام سے مشہور ہے جسے زبور آل محمد بھی کہتے ہیں توحید اور خدا کی معرفت کے حصول کے لیے ایک بحرذخار ہے۔




Post a Comment

0 Comments