Paigham e Nijat
Hazrat Muhammad Baqir (a.s) ki Zindagi in Urdu Hazrat Muhammad Baqir (a.s) ki seerat in Urdu | paigham e Nijat |
معصوم ہفتم امام پنجم
حضرت محمد باقر علیہ السلام
نام
محمد
مشہور لقب
باقر العلوم
کنیت
ابو جعفر
والدین کرام
امام زین العابدین علیہ السلام اور حضرت فاطمہ بنت امام حسن علیہ السّلام
جائے ولادت
مدینہ منورہ
تاریخ ولادت
1 رجب 57 ہجری
امامت کی مدت:
تقریباً 20 سال
تاریخ شہادت:
7 ذی الحجہ 114 ہجری
عمر مبارک
57 سال
جائے شہادت
مدینہ منورہ
روضہ مبارک
جنت البقیع
آپ کی زندگی کے ادوار
1 ساڑھے تین سال اپنے دادا حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ۔
2 34 سال اپنے پدر بزرگوار امام سجاد علیہ السلام کے ساتھ۔
3 تقریباً 20 سال آپ کی امامت کی مدت ہے۔
تعارف
آپ کا نام محمد اور لقب باقر، شاکر ہیں ان القاب میں سے باقر العلوم بہت مشہور ہوا آپ نے ہی مختلف علوم کی حدود مقرر کرتے ہوئے مختلف علمی شعبوں کو واضح کیا جیسے تاریخ، فقہ، ریاضی، کیمسٹری، اور فزکس وغیرہ۔ اور آپ کی کنیت ابو جعفر ہے بعد میں انہی خطوط پر حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے اپنے شاگردوں کو تربیت کی۔
آپ کے والد گرامی حضرت امام زین العابدین علیہ السلام اور آپ کی والدہ گرامی حضرت فاطمہ بنت حسن ابن علی علیہ السلام تھی آپ نے ماہ رجب کی پہلی تاریخ 57 ہجری میں مدینہ منورہ میں ولادت پائی آپ ماں باپ دونوں کی طرف سے ہاشمی اور علوی ہیں۔
آپ کی ولادت کے وقت معاویہ ابن ابوسفیان کا دور تھا اور معاویہ کے بعد یزید لعین کی حکومت دیکھی اور اس کے مرنے کے بعد معاویہ بن یزید لعین اور مروان کی حکومت دیکھی آپ نے عبد الملک اور مروان کی حکومت کا دور دیکھا نیز ولید و سلیمان بن عبد الملک کے دور کو بھی دیکھا 97 ہجری میں عبد العزیز بن عمر کی حکومت قائم ہوئی۔ ان کے منصفانہ روش کی قوم برداشت نہ کر سکی اور اس طرح ان کا بھی دور جلد ختم ہو گیا۔ عمر بن عبد العزیز کے بعد یزید بن عبد الملک بنا اور 105 ہجری میں ہشام بن عبد الملک کی حکومت قائم ہوئی اور اسی نے آپ کو زہر دے کر شہید کیا
آپ نے بچپن کے ساڑھے تین سال تک اپنے جد بزرگوار حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ گزارے حضرت امام حسین علیہ السلام کے بعد 38 سال اپنے پدر بزرگوار حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے ساتھ گزارے اور حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کے بعد 19 سال تک امامت کے منصب پر فائز رہے آپ کے امتیازات میں سے ایک یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابی جابر بن عبداللہ انصاری کو اپنے جانشین کے نام بتائے تو آپ کا نام لے کر فرمایا: میرے اس وارث سے تمہاری ملاقات ہوگی اور جب ملاقات ہوتو میرا سلام ان تک پہچانا۔ ایک دن حضرت امام سجاد علیہ السلام کے ساتھ حضرت امام محمد باقر علیہ السلام جارہے تھے تو انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام پہنچایا۔
آپ کی ازواج اور اولاد کی تفصیل یوں ہے۔
آپ کی سات اولاد ہیں:
1 امام جعفر صادق علیہ السلام
2 حضرت عبداللہ
( ان دونوں کی والدہ حضرت فاطمہ ام فروہ بنت قاسم بن محمد بن ابوبکر تھیں)
3 ابرہیم
4 عبداللہ
(ان دونوں کی والدہ ام حکیم بنت اسد بن مغیرہ ثقفی تھیں)
5 علی
6 زینب
( ان دونوں کی والدہ ام ولد تھیں)
7 ام سلمہ
(ان کی والدہ بھی ام ولد تھیں)
آپ نے 7 ذی الحجہ 114 ہجری کو ہشام لعین کے زہر کی وجہ سے مدینہ منورہ میں شہادت پائی۔
0 Comments