Assalamualaikum Ya Ali Madad
Motivational speech - Motivational Speech - Skills To Success - Paigham E Nijat پیغام نجات اسلامی موٹیویشن |
دنیا کی ہر چیز کی کوئی نہ کوئی قیمت ہوتی ہے
لیکن انسان دنیا کی وہ واحد چیز ہے جو اپنی قیمت خود بناتا ہے
انسان سمجھتا ہے کہ شاید وہ سب سے قیمتی ہے
شاید دنیا اس کی قیمت دے گی
لیکن یہ یاد رکھو کہ قیمت جب بھی لگتی اس کی صلاحیت کی لگتی ہے
انسان کی قابلیت کی لگتی ہے
انسان کے کام کی لگتی ہے
مگر آپ خود کو قابل بنا کر مارکیٹ میں نہیں لاؤ گے تو آپ کی کوئی ویلیو نہیں ہے
قیمت جب لگے گی
آپ کی اسکلس کی لگے گی
آپ کے اندر موجود اس قابلیت کی قیمت یہ دنیا دے گی
اگر آپ کے پاس یہ چیز نہیں ہے تو آپ کبھی بھی اس میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتے
انسان سمجھتا ہے کہ شاید وہ قیمتی ہے
لیکن قیمتی انسان کا معیار ہوتا ہے
اس کا کردار ہوتا ہے
اس کی قابلیت ہوتی ہے
ہاں ایک بات یاد رکھنا!!
کہ شاید دنیا یہ سوچ رہی ہے
کہ اس کے اسکلس ہونگے
اکسپیرنس ہونگے
تو مارکیٹ میں آ کر چھا جائے گی
لیکن یہ یاد رکھنا
یہ اسکلس اور اکسپیرنس کے ساتھ ساتھ تمہارا کردار اور معیار کی چیزوں پر پورا اترتا ہے
دنیا اس کی قیمت دیتی ہے
لیکن آپ کے پاس ایک نظریہ ہے
ایک سوچ ہے ایک کردار ہے آیک اخلاق ہے
تو پھر دنیا آپ کی قیمت دے گی
اسکلس اور اکسپیرنس والے لاکھوں کروڑوں اس دنیا پھر رہے ہیں
جن کے پاس کچھ بھی نہیں ہے
شاید وہ سمجھ رہے ہیں کہ دنیا ہماری قیمت دے گی
ہمارے اسکلس کی قیمت دے گی
ہمارے اکسپیرنس کی قیمت دے گی
لیکن کمپنی اور دنیا جب بھی کسی آدمی کو ہائیر کرتی ہے
تو اسکلس اور اکسپیرنس کے ساتھ ساتھ اس کا کردار اس کا معیار اس کا اخلاق اس کا نظریہ اور اس کی سوچ کو سب سے زیادہ پرکھتے ہیں
اگر آپ اسکیلی ہیں
اکسپیرنسبل ہیں
تو یاد رکھنا
اپنے کردار اور معیار بھی پیدا کرنا ہوگا
یہی چیزیں تمہاری قیمت بھی بڑھائیں گی
خود کو قابل بناؤ
0 Comments