😢 * علامہ صفدر حسین نجفی رحمۃ اللّٰه علیہ*
علامہ سید صفدر حسین نجفی 1932ء میں ضلع مظفرگڑھ پاکستان میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد سید غلام سرور نقوی رحمۃ اللہ علیہ بھی ایک نیک انسان تھے۔ آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم اسی جگہ حاصل کی پھر اعلی تعلیم کے لیے نجف اشرف چلے گئے ۔
دیگر نام
عربی/فارسی/اردو:
سید صفدر حسین نقوى نجفی
ذاتی
پیدائش
1932
علی پور، پاکستان
وفات
3 دسمبر 1989
لاہور، پاکستان
مذہب
اصولی اثناعشری اہل تشیع
دیگر نام
عربی/فارسی/اردو:
سید صفدر حسین نقوى نجفی
مرتبہ
مقام
پاکستان کا پرچم - لاہور، پاکستان
دور
1956-1989
پیشرو
صدر مدرس جامعۃ المنتظر
جانشین
محسن ملت
نفاذ فرمان
اپنی مکتب فکر کے لیے پوری زندگی وقف کی
منصب
محسن ملت
1955ع
میں پاکستان آکر انھوں نے مدرستہُ الواعظین لکھنؤ سے فارغ التحصیل مشہور عالم دین مولانا ملک محسن علی عمرانی مرحوم (ڈیرہ اسماعیل خان) کے ساتھ مل کر قومی امور میں اپنی خدمات کا آغاز کیا۔ اس تاریخ سے اپنی وفات تک انھوں نے دینی مدارس کا ایک وسیع سلسلہ پاکستان بھر میں پھیلا دیا اور بیرون ممالک میں بھی دینی مدارس بنائے۔ علامہ عارف حسین الحسینی آپ کے شاگردوں میں سے ہیں۔
انھوں 100 سے زیادہ کتب اردو میں لکھیں۔ ایران کے اسلامی انقلاب کو پاکستان میں متعارف کروانے میں آپ نے اہم کردار ادا کیا۔ جب امام خمینی کو پاکستان میں کوئی نہ جانتا تھا تو آپ نے لوگوں کو ان کے نظریات اور انقلابی تحریک سے روشناس کروایا۔ آپ نے دسمبر 1989ء کو لاہور میں وفات پائی اور اس وقت تک پاکستان کے سب سے بڑے شیعہ دینی ادارے کے سربراہ رہے۔
علامہ سید صفدر حسین نجفی رحمۃ اللّٰه علیہ نے 18 جمادی الاول بمطابق 3 دسمبر 1989 کو 57 سال کی عمر میں وفات پائی اور وفاق المدارس جامعہ المنتظر لاہور میں دفن ہوئے۔
آپ رحمۃ اللّٰه علیہ کی وفات پر رھبرمعظم آیت اللّٰه العظمٰی سید علی خامنہ ائ حفظہ اللّٰه کی طرف سےتسلیت کےپیغام کےعلاوہ تشییع جنازہ میں شرکت کیلئےایک وفد بھی بھیجا گیا۔
آپ رحمۃ اللّٰه علیہ کی نماز جنازہ استاد العلماء علامہ سید محمد یارشاہ نجفی رحمۃ اللّٰه علیہ نے پڑھائی۔
وفات کےبعد سے آپکو محسنِ ملت کےلقب سےبھی یاد کیاجاتا ہے۔
شیعہ قوم کو قائدِ ملت علامہ مفتی جعفر حسین رحمۃ اللّٰه علیہ اور انکےبعد قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی رحمۃ اللّٰه علیہ کی قیادت پر متفق کرنےمیں آپ کا کردار رہا ہے۔
پاکستان میں رھبرکبیر انقلاب اسلامی آیةاللّٰه العظمٰی سید امام خمینی رحمۃ اللّٰه علیہ کی مرجعیت کو متعارف کرایا اور انکی جلاوطنی کےدوران انہیں پاکستان آنےکی دعوت بھی دی۔
آپ رحمۃ اللّٰه علیہ پاکستان کی بعض شیعہ مذہبی تنظیموں کےبانیوں میں شمار ہوتے تھے۔
آپ رحمۃ اللّٰه علیہ کےبیٹے اور جانشین آیت اللّٰه حافظ سید ریاض حسین نجفی مدظلہ العالیٰ پرنسپل انچارج وفاق المدارس جامعةالمنتظر لاہور ہیں۔
0 Comments