Header Ads Widget

mot ko yaad karne ka hukum | Qabar ki Paheli Raat | Qabar mein murde ke sath kya hota hai Paigham E Nijat

Assalamualaikum Ya Ali Madad

mot ko yaad karne ka hukum | Qabar ki Paheli Raat
mot ko yaad karne ka hukum | Qabar ki Paheli Raat

mot ko yaad karne ka hukum | Qabar ki Paheli Raat | Qabar mein murde ke sath kya hota hai Paigham E Nijat


موت کو یاد کرنے کا حکم
حضور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے ارشاد فرمایا کہ تم قبرستان جایا کرو کیونکہ قبرستان موت کو یاد دلاتا ہے اس سے عبرت حاصل ہوتی ہے میں نے اپنے رب سے اپنی والدہ کی قبر پر جانے کی اجازت مانگی تھی مجھے اس کی اجازت مل گئی لہذا تم بھی قبرستان جایا کرو اس سے دنیا سے بے رغبتی پیدا ہوتی ہے اور آخرت یاد آتی ہے ۔
حضرت ابوذر غفاری فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم مجھ سے ارشاد فرمایا کہ اے ابوذر قبرستان جایا کرو اس سے تم کو آخرت یاد آئے گی  اور مردوں کو غسل دیا کرو یہ (نیکیوں سے ) خالی بدن کا علاج ہے اور اس سے بہت بڑی نصیحت حاصل ہوتی ہے
جنازہ کی نماز میں شریک ہوا کرو شاید اس سے تم میں کچھ رنج و غم پیدا ہوائے کہ غمگین ( جس کو آخرت کا غم ہو ) اللّٰہ تعالیٰ کے سایہ میں رہتا ہے اور خیر کا طالب رہتا ہے
ایک حدیث میں ہے کہ آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا کہ تم بیماروں کی عیادت کیا کرو جنازے کے ساتھ جایا کرو کہ یہ آخرت کی یاد دلاتا ہے 
ایک حکیم کسی جنازہ کے ساتھ جا رہے تھے راستہ میں لوگ اس میت پر افسوس وغم کر رہے تھے حکیم صاحب لوگوں کو فرمانے لگے کہ تم اپنے اوپر افسوس و غم کیا کرو کہ یہ تمہارے حق میں زیادہ بہتر ہے اس لیے کہ یہ تو چلا گیا اور تین آفتوں اور مصیبتوں سے نجات پا گیا۔
1. 
پہلے یہ کہ آئندہ اب کبھی اس کو ملک الموت کے دیکھنے کا خوف نہیں رہا 
2. 
موت کی سختی کی مصیبت اب اس کو نہیں آئے گی
3.
 برے خاتمے کو خوف اس کو ختم ہوگیا
لہٰذا اب تم اپنی فکر کرو کہ یہ تینوں سخت منزلیں تم پر آنے کو باقی ہیں۔
حدیث شریف میں ہے کہ ایک نوجوان مجلس میں کھڑا ہوا اور عرض کیا کہ اے اللّٰہ کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم! مومنین میں سب سے زیادہ سمجھدار کون ہونگے تو آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا کہ موت کا کثرت سے ذکر کرنے والا اور اس کے آنے سے پہلے ہی اس کےلئے بہترین تیاری کرنے والا ۔ کسی نے عرض کیا کہ یا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم اسلام کا نور سینہ میں داخل ہونے کی کیا علامت ہے ؟ تو آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے ارشاد فرمایا کہ اس دھوکہ کے گھر ( یعنی دنیائے فانی) سے دوری ہونا ہمیشہ رہنے والے گھر (آخرت) کی طرف جانے اور موت آنے سے پہلے اس کی تیاری کرنا ۔

Post a Comment

0 Comments