Header Ads Widget

Kesi ka parda fash na Karin | moral stories | sabaq Amooz | Kahani |Paigham e Nijat

Pegham Nijat Islamic
کسی کا پردہ فاش نہ کریں
ایک مصری عالم کا کہنا تھا کہ مجھے زندگی میں کسی نے لاجواب نہیں کیا، سوائے ایک عورت کے، جس کے ہاتھ میں ایک تھال تھا، جو ایک کپڑے سے ڈھانپا ہوا تھا۔ میں نے اس سے پوچھا تھال میں کیا چیز ہے؟
" وہ بولی اگر یہ بتانا ہوتا تو پھر ڈھانپنے کی کیا ضرورت تھی۔"
" پس اس نے مجھے شرمندہ کر ڈالا "
یہ ایک دن کا حکیمانہ قول نہیں بلکہ ساری زندگی کی دانائی کی بات ہے۔
" کوئی بھی چیز چھپی ہو تو اس کے انکشاف کی کوشش نہ کرو۔"
کسی بھی شخص کا دوسرا چہرہ تلاش کرنے کی کوشش نہ کریں، خواہ آپ کو یقین ہو کہ وہ بُرا ہے، یہی کافی ہے کہ اس نے آپ کا احترام کیا اور اپنا بہتر چہرہ آپ کے سامنے پیش کیا بس اسی پر اکتفا کرو۔
ہم میں سے ہر کسی کا ایک بُرا رخ ہوتا ہے، جس کو ہم خود اپنے آپ سے بھی چھپاتے ہیں۔
" اللہ تعالٰی دنیا و آخرت میں ہماری پردہ پوشی فرمائے" ورنہ
جتنے ہم گناہ کرتے ہیں۔ اگر ہمیں ایک دوسرے کا پتہ چل جائے تو ہم ایک دوسرے کو دفن بھی نہ کریں۔
جتنے گناہ ہم کرتے ہیں اس سے ہزار گنا زیادہ کریم رب ان پر پردے فرماتا ہے۔
" کوشش کریں کہ کسی کا عیب اگر معلوم بھی ہو تو بھی بات نہ کریں " آگے کہیں آپ کی وجہ سے اسے شرمندگی ہوئی تو کل قیامت کے دن اللہ پوچھ لے گا کہ جب میں اپنے بندے کی پردہ پوشی کرتا ہوں تو تم نے کیوں پردہ فاش کیا؟


Don't expose anyone
An Egyptian scholar said that no one in my life had done me any good except a woman who had a plate in her hand, which was covered with a cloth. I asked him what was in the plate?
"That said, if it had to be told, then what was the need to cover it?"
"So he embarrassed me."
This is not a wise saying of a day, but a wise word of a lifetime.
"If anything is hidden, don't try to reveal it."
Don't try to find another person's other face, even if you believe he is bad, it is enough that he respected you and presented his better face to you, just be content with that.
Each of us has a bad side, which we hide from ourselves.
"May Allah cover us in this world and in the Hereafter."
As much as we sin. If we find out about each other, we shouldn't bury each other.
A thousand times more gracious than the sins we commit, the Lord covers them.
"Try not to talk even if you know someone's fault," he said, adding that he was embarrassed because of you. What?

Post a Comment

0 Comments

Verification: 635a0b3f8ea73970