Header Ads Widget

How do you perform tayammum | Why do we do tayammum | What does tayammum mean | tayammum Karne Ka Tareeqa | Paigham e Nijat

Pegham Nijat
Purity 3. How to perform tayammum: Tayammum is performed in some special circumstances in exchange for
Purity 3. How to perform tayammum: Tayammum is performed in some special circumstances in exchange for 

طہارت
3۔ تیمم کرنے کا طریقہ:
تیمم چند خصوصی حالت میں وضو یا غسل کے بدلے تیمم کیا جاتا ہے جو شریعت کی طرف سے ایک مکلف کےلئے آسانی کی خاطر اجازت دی گئی ہے اور وہ خاص حالت یوں ہے:
1۔ پانی کا نہ ملنا
2۔ پانی حاصل نہ کر سکتا ہو
3۔ پانی کے استعمال میں کوئی ضرر کا خوف ہو
4۔ پانی حاصل کرنے سے انسان مشقت میں پڑے جسے عام طور پر برداشت نہ کیا جاسکتا ہو
5۔ پانی صرف پیاس بجھانے کے لئے ہو
6۔ وضو یا غسل کے لیے پانی کا برتن مباح موجود نہ ہو
7۔ وضو یا غسل کے لیے وقت تنگ ہو

تیمم
وضو یا غسل کے بدلے میں کئے جانے والے تیمم میں تین چیزیں واجب ہیں:
1۔ دونوں ہتھیلیوں کو ایک ساتھ ایسی چیز پر مارنا یا رکھنا جس پر تیمم کرنا صحیح ہو احتیاط لازم کی بنا پر ہاتھ ایک ساتھ زمین پر مارے یا رکھنے چاہئیں
2۔ دونوں ہتھیلیوں کو پوری پیشانی پر سر کے بال اگنے کی جگہ سے آبرو اور ناک کے بالائی حصے تک پھیرنا اور اسی طرح احتیاط کی بنا پر پیشانی کے دونوں طرف دونوں ہتھیلیوں کو پھیرنا۔ احتیاط مستحب یہ ہے کہ ہاتھ آبرو کے اوپر بھی پھیرے جائیں
3۔ بائیں ہتھیلی کو دائیں ہاتھ کی تمام پشت پر اور اس کے بعد دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ کی تمام پشت پر پھیرنا
ضروری ہے کہ تیمم قربۃ الی اللہ کی نیت سے انجام دے جیسا کہ وضو کے مسائل میں بتایا گیا ہے۔
احتیاط مستحب یہ ہے کہ تیمم خواہ وضو کے بدلے ہو یا غسل کے بدلے اسے ترتیب سے کیا جائے یعنی یہ کہ ایک دفعہ ہاتھ زمین پر مارے جائیں اور پیشانی اور ہاتھوں کی پشت کا مسح کیا جائے۔

چھ چیزوں کے لیے طہارت ( وضو یا غسل یا تیمم) واجب ہے
1۔ نماز کے لیے
2۔ بھولے ہوئے سجدے اور تشہد کےلئے اگر کوئی حدث سرزد ہوا ہو
3۔ خانہ کعبہ کے طواف کے لیے
4۔ اگر کسی نے وضو کی نذر مانی ہو 
5۔ اگر کسی نے منت مانی ہو کہ قرآن مجید کا بوسہ لے گا
6۔ قرآن مجید کو چھونے کےلئے
طہارت اس حالت کو کہا جاتا ہے جس میں ایک مکلف نماز پڑھ رہا ہے اس کے برعکس حدث اس حالت کو کہتے ہیں جس میں مکلف نماز نہیں پڑھ سکتا۔ حدث کی حالت سے نکلنے کے لیے طہارت ضروری ہے حدث کی دو قسمیں ہیں:
1۔ حدث اکبر:
حدث اکبر وہ حالت ہے جس میں انسان کو نماز پڑھنے کے لئے غسل کرنا ضروری ہے
2۔ حدث اصغر:
حدث اصغر وہ حالت ہے جس میں انسان کو نماز پڑھنے کے لیے وضو کرنا ضروری ہے

طھارت کے مبطلات
سات چیزیں طہارت کو باطل کرتی ہیں یعنی انسان حالت حدث میں قرار پاتا ہے
1۔ پیشاب
2۔ پاخانہ
3۔ ہوا کا خارج ہونا 
4۔ نیند
5۔ دیوانگی مستی و بے ہوشی
6۔ عورتوں کا حیض و نفاس اور استحاضہ
7۔ جنابت

Post a Comment

2 Comments

Solangi sangat said…
http://feeds.feedburner.com/PeghamNijat
Solangi sangat said…
http://feeds.feedburner.com/PeghamNijat
Verification: 635a0b3f8ea73970