Header Ads Widget

Namaz se kya murad hai in Urdu | Namaz topic in Urdu | paigham e Nijat

Paigham e Nijat
Namaz se kya murad hai in Urdu | Namaz topic in Urdu | paigham e Nijat
Namaz se kya murad hai in Urdu | Namaz topic in Urdu | paigham e Nijat 


نماز
نماز جسے عربی میں الصلواۃ کہا جاتا ہے جس کے معنی دعا کی ہے اور اصطلاح میں نو افعال کو خاص ترتیب کے ساتھ پےدرپے بجالانے کا نام نماز ہے جیسے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم اسی طرح نماز پڑھو جیسے مجھے نماز پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو ۔ نماز ایسی اہم عبادت ہے جو کسی انسان کے کفر و ایمان کا پتہ بتاتی ہے قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کے بارے میں پوچھا جائے گا اگر کسی کی نماز قبول ہوگئی تو اس کے دوسرے اعمال بھی قبول کیے جائیں گے جیسے کہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ انسان سے سب سے پہلے نماز کے بارے میں پوچھا جائے گا اگر اس کی نماز قبول ہوئی تو باقی تمام اعمال قبول بھی کیے جائیں گے اور اگر نماز رد کی گئی تو باقی اعمال بھی رد کیے جائیں گے حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام کا ارشاد ہے کہ میں تمہیں وصیت کرتا ہوں کہ نماز سے غفلت نہ کرنا کیونکہ نماز دین کا ستون ہے اور اسلام کی بقاء کا سبب ہے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا تم میں سے جو نماز کو کم اہمیت دے گا سبک سمجھے گا تو ہماری شفاعت اس کےلئے نہیں ہوگی خداوند عالم نے ایک دن میں پانچ مرتبہ نماز فرض کر کے چاہا کہ بندوں کے دلوں میں اس کی یاد قائم ہوجائے اَقِمِ الصَّلٰوۃَ لِذِّکْرِیْ یعنی تم نماز قائم کرو تاکہ میری یاد تمہاری دلوں میں قائم ہوجائے جب انسان کی دل میں خدا کی یاد قائم ہوجاتی ہے تو اب اس کےلئے خدا کی نافرمانی کرنا ممکن نہیں رہتا اسی لیے قرآن کریم میں نماز کا فلسفہ اور مقصد یوں بیان کیا ہے اِنَّ الصَّلٰوۃَ تَنْھَیٰ عَنِ اَلْفَحْشَا وَالْمُنْکِرْ یعنی بیشک نماز بے حیائی اور برے کاموں سے روکتی ہے اسی لیے خداوند عالم نے فرمایا یَاَیُّھَاالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اِسْتَعِیْنُوا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلٰوۃَ یعنی اے ایمان والو! تم نماز اور روزے کے ذریعے مدد حاصل کرلو
واجب نمازیں چھ ہیں:
1۔ نماز یومیہ 
2۔ نماز آیات
3۔ نماز طواف واجب
4۔ نذر ، قسم ، عہد ، اور اجارے کی نماز
5۔ والدین کی قضا نماز
6۔ نماز میت

یومیہ واجب نمازیں پانچ ہیں
1۔ فجر کی نماز دو رکعت
2۔ ظہر کی نماز چار رکعت
3۔ عصر کی نماز چار رکعت
4۔ مغرب کی نماز تین رکعت
5۔ عشاء کی نماز چار رکعت

اگر آدمی سفر میں ہو تو مسافت کی صورت میں چار رکعتی نماز کو دو رکعت پڑھیں گے جسے نماز قصر کہتے ہیں
نماز کی ادائیگی سے پہلے چند شرائط اور مقدمات کا پورا ہونا لازمی ہے جو یوں ہیں:
1۔ وقت
2۔ ازالہ نجاست
3۔ ستر چھپانا
4۔ استقبال قبلہ
5۔ اباحت مکان
6۔ طہارت
( قرآن ) نماز مومنین پر وقت کے ساتھ فرض کی گئی ہے۔ شریعت مطہرہ نے ایک مسلمان پر پانچ وقت نماز کی ادائیگی فرض کی ہے ان وقتوں کے نام یہ ہیں: فجر ، ظہر ، عصر ، مغرب ، اور عشاء ان وقتوں کا ذکر قرآن کریم میں: ترجمہ: زوال آفتاب سے لیکر رات کے اندھیرے تک ( ظہر ، عصر ، اور مغرب و عشاء ) اندھیرے تک نماز قائم کرو اور فجر کی نماز بھی کیونکہ فجر کی نماز ملائکہ کے حضور کا وقت ہے ( سورہ بنی اسرائیل آیت نمبر 88 )
یہاں آپ نے دیکھا کہ آفتاب کے زوال سے لیکر غروب آفتاب تک ظہر و عصر کا بیان ہوا ہے اور غروب آفتاب سے لیکر رات کے چھا جانے تک مغرب و عشاء کا بیان ہوا اور پھر اس کے بعد فجر کی نماز کا وقت بتایا گیا اور اس طرح قرآن مجید میں پانچ نمازوں کے وقت کو تین حصوں میں بیان کیا ہے۔
دو نمازوں ظہر وعصر کا وقت مشترک ہے جس کی وجہ سے ان دو نمازوں کو ظہرین کی نماز کہا جاتا ہے اور مغرب و عشاء کا وقت مشترک ہے جس کی وجہ سے اسے مغربین کہا جاتا ہے اور فجر کی نماز کا وقت الگ سے ذکر کیا گیا ہے
2۔ ازالہ نجاست

اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان اپنے آپ کو ظاہری و باطنی نجاست سے پاک کرے یعنی انسان کا جسم اور لباس کسی بھی قسم کی نجاست سے پاک ہو اور اسی طرح اس کا باطن بھی ہر قسم کی نجاست یعنی بغض ، کینہ ، شرک ، نفاق سے پاک ہو اور انسان اپنے رب کے حضور میں خالص ہو کر حاضر ہوجائے
3۔ ستر چھپانا

نمازی کو برہنہ حالت میں نماز پڑھنا جائز نہیں ہے عورتوں کے لئے نماز کے دوران چہرہ ، دو ہتھیلیوں ، اور پاؤں کے علاوہ مکمل جسم کو چھپانا واجب ہے اور مردوں کے لیے ناف سے لیکر گھٹنوں تک چھپانا واجب ہے جس لباس سے ستر چھپایا جائے اس لباس میں مندرجہ ذیل شرائط کا ہونا ضروری ہے:
1۔ پاک ہو 
2۔ مباح ہو بنابر احتیاط واجب
3۔ مردار کے اجزاء سے نہ بنا ہو 
4۔ درندے کے اجزاء سے بنا ہوا نہ ہو بلکہ احتیاط واجب کی بنا پر حرام گوشت حیوان کے اجزاء سے نہ بنا ہو
5۔ اگر نماز پڑھنے والا مرد ہو تو اس کا لباس خالص ریشم اور زردوزی کا بنا ہوا نہ ہو
4۔ استقبال قبلہ

نمازی پر لازم ہے کہ وہ خانہ کعبہ کی سمت رخ کر کے نماز پڑھے اور نماز پڑھنے سے پہلے تحقیق کر کے خانہ کعبہ کی سمت معلوم کرنا واجب ہے
5۔ اباحت مکان

نماز پڑھنے کی جگہ مباح ہونی چاہیے یعنی یا تو وہ خود اس جگہ کا مالک ہو کسی دوسرے کی ملکیت ہو تو اس سے اجازت لے یا نماز پڑھنے کے لئے وقف ہو جیسے مسجد وغیرہ

Post a Comment

0 Comments