Header Ads Widget

Hazrat Imam Musa Kazim (as) ki Zindagi in Urdu | Hazrat Imam Musa Kazim (as) ki seerat | paigham e Nijat


Hazrat Imam Musa Kazim (as) ki Zindagi in Urdu | Hazrat Imam Musa Kazim (as) ki seerat | paigham e Nijat
Hazrat Imam Musa Kazim (as) ki Zindagi in Urdu | Hazrat Imam Musa Kazim (as) ki seerat | paigham e Nijat 

Innocent Ninth Imam Seventh Hazrat Imam Musa Kazim (as) Name: Musa (as) Popular Title: Abdul Saleh, Kazim, Bab Al-Hawaij, Surname: Abul Hassan, Abu Ibrahim, 


معصوم نہم امام ہفتم


حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام


نام:

موسیٰ (علیہ السلام )


مشہور لقب:

عبد صالح، کاظم، باب الحوائج،


کنیت:

ابوالحسن، ابو ابرہیم،


والدین کرام:

حضرت امام جعفر صادق علیہ اور حضرت ام حمیدہ


جائے ولادت:

ابوا جو مکہ اور مدینہ کے درمیان میں واقع ہے یہیں پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پدر بزرگوار حضرت عبداللہ علیہ السلام وفات پا گئے تھے


تاریخ ولادت:

7 صفر 128 ہجری


امامت کی مدت:

35 سال


تاریخ شہادت:

25 رجب 183 ہجری


عمر مبارک:

55 سال


جائے شہادت:

بغداد


سبب شہادت:

ہارون رشید ملعون کے حکم سے زہر دیا گیا


روضہ مبارک:

بغداد کے قریب کاظمین میں ہے


آپ کی زندگی کے ادوار:

1۔ قبل امامت تقریباً 20 سال

2۔ آپ کی امامت کا زمانہ 35 سال

3۔ آپ نے ہارون رشید کے خلافت کے زمانے میں کئی سال زندان میں گزارے

تعارف


آپ کا نام مبارک موسیٰ اور آپ کے القاب کاظم، عبد صالح، امین، اور باب الحوائج اور آپ کی کنیت ابو حسن، ابو علی، اور ابو اسماعیل ہے آپ 7 صفر 128 ہجری مکہ اور مدینہ کے درمیان ابوا کے مقام پر ولادت پائی حضرت امام جعفر صادق علیہ اور حضرت حمیدہ خاتون آپ کے والدین کرام ہیں۔

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام اور حضرت حمیدہ خاتون حج بیت اللہ کےلئے مکہ تشریف لے گئے تھے واپس حج سے ابوا کے مقام پر پہنچے تھے یہ وہی جگہ ہے جہاں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے والد بزرگوار حضرت عبداللہ علیہ السلام نے وفات پائی تھی ۔

آپ کی وہی ولادت ہوئی۔

آپ کی ولادت مروان الحمار کے دور حکومت میں ہوئی تین سال کے بعد ان کے حکومت ختم ہو گئی اور بنی عباس کا پہلا بادشاہ سفاح تخت پر بیٹھا 136 ہجری میں اس کا دور ختم ہوگیا اور سفاح مر گیا اس کی جگہ منصور دوانقی حاکم بنا۔ 20 سال کی عمر تک آپ اپنے پدر بزرگوار حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے زیر سایہ رہے اس کے بعد آپ نے منصب امامت سنبھالا۔ 158 ہجری میں مہدی عباسی آیا جس نے 10 سال حکومت کی اور 169 ہجری میں ہادی تخت پر بیٹھا جس کی حکومت ایک سال تک رہی اور 170 ہجری میں ہارون رشید ملعون تخت پر بیٹھا جس نے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کو زہر دے کر شہید کردیا آپ کی امامت کا زمانہ 35 سال تک محیط تھا


آپ کی زوجہ کا نام ام البنین تھا جو نجمہ کے نام سے مشہور تھی حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور حضرت معصومہ قم کی والدہ حضرت نجمہ تھیں۔

ابن شہر آشوب نے آپ کی اولاد کی تعداد 30 بتائی ہے جبکہ شیخ مفید علیہ رحمہ نے ان کی تعداد 37 بتائی ہے جن میں 18 بیٹے 19 بیٹیاں ہیں۔

1۔ حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام

2۔ ابراہیم

3۔ عباس

4۔ قاسم

5۔ اسمائیل

6۔ ہاورن

7۔ حسن

8۔ احمد

9۔ محمد

10۔ حمزہ

11۔ عبداللہ

12۔ اسحاق

13۔ عبیداللہ

14۔ زید

15۔ حسین

16۔ فضل

17۔ سلیمان

18۔ جعفر


اور بیٹیوں کے نام یوں ہیں:

1۔ فاطمہ کبری

2۔ فاطمہ صغریٰ

3۔ رقیہ

4۔ حلیمہ

5۔ ام ابیہا

6۔ رقیہ صغریٰ

7۔ کلثوم

8۔ ام جعفر

9۔ لبانہ

10۔ زینب

11۔ خدیجہ

12۔ آمنہ

13۔ حسنہ

14۔ بریہہ

15۔ عباسہ

16۔ ام سلمہ

17۔ میمونہ

18۔ ام کلثوم

19۔ عائشہ


حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام نے 25 رجب المرجب 183 ہجری کو جمعہ کے دن اسیری کی حالت میں شہادت پائی۔






Post a Comment

0 Comments

Verification: 635a0b3f8ea73970