Header Ads Widget

Hazrat Imam Ja'far Sadiq (as) Ki seerat in Urdu | Hazrat Imam Ja'far Sadiq (as) ki Zindagi in urdu | paigham e Nijat


Hazrat Imam Ja'far Sadiq (as) Ki seerat in Urdu | Hazrat Imam Ja'far Sadiq (as)  ki Zindagi in urdu | paigham e Nijat
Hazrat Imam Ja'far Sadiq (as) Ki seerat in Urdu | Hazrat Imam Ja'far Sadiq (as) ki Zindagi in urdu | paigham e Nijat 






معصوم ہشتم امام ششم

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام

نام:
جعفر ( علیہ السلام )

مشہور لقب:
صادق

کنیت:
ابو عبداللہ

والدین کرام:
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام اور حضرت ام فروہ بنت قاسم بن محمد بن ابوبکر

جائے ولادت:
مدینہ منورہ

تاریخ ولادت:
17 ربیع الاول 83 ہجری

امامت کی مدت:
34 سال

تاریخ شہادت:
25 شوال 148 ہجری

عمر مبارک:
65 سال

جائے شہادت:
مدینہ منورہ

روضہ مبارک:
جنت البقیع میں ہے

آپ کی زندگی کے ادوار:
1۔ قبل امامت 31 سال
2۔ دوران امامت 36 سال
آپ کی امامت کے زمانے میں تشیع کی بنادیں مضبوط ہوئی اس زمانے میں بنی امیہ اور بنی عباس ایک دوسرے سے اقتدار کے حصول کے لیے الجھے ہوئے تھے اس موقع کو غنیمت جان کر ایک حوزہ علمیہ کی بنیاد رکھی جس میں آپ کے شاگردوں کی تعداد 4000 تھی اس طرح آپ نے بنی امیہ کے اسلام کے پردے کو چاق کرتے ہوئے حقیقی السلام محمدی کو روشناس کرایا۔

تعارف

آپ کا نام جعفر ہے اور آپ کے القاب صادق، صابر، اور فاضل ہیں اور آپ کی کنیت ابو عبداللہ ہے آپ کے القاب میں سے صادق کا لقب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عطا فرمایا تھا آپ نے 17 ربیع الاول 83 ہجری میں مدینہ منورہ میں ولادت پائی آپ کے والد گرامی حضرت امام محمد باقر علیہ السلام ہے اور والدہ گرامی کا نام فاطمہ ام فروہ ہے جو حضرت قاسم بن محمد بن ابوبکر کی بیٹی تھی۔
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے اپنی زندگی کے بارہ سال اپنے جد بزرگوار حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے ساتھ گزارے اور انیس سال اپنے پدر بزرگوار حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کے ساتھ رہے حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت کے بعد آپ منصب امامت پر فائز ہوئے اس وقت آپ کی عمر مبارک 30 سال کے قریب تھی 132 ہجری میں بنی امیہ کی حکومت کا چراغ گل ہوگیا بنی امیہ اور بنی عباس میں اقتدار کی جنگ تھی اور بنی عباس آل محمد کی حمایت کے نام پر اقتدار حاصل کر سکے۔ آپ کے منصب امامت کے دور میں 18 سال بنی امیہ کی حکومت رہی اور 15 سال بنی عباس کی حکومت تھی۔ بنی امیہ زوال پذیر تھے اور بنی عباس ابھی ابھی اقتدار حاصل کر رہے تھے اس لیے ان کی توجہ امام کی طرف زیادہ نہ ہوئی لہذٰا آپ نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے علوم آل محمد کو پھیلایا
آپ کی ولادت عبد الملک بن مروان کے دور حکومت میں ہوئی۔ آپ کے دور زندگی میں حکومت کرنے والے مندرجہ ذیل افراد ہیں۔
1۔ ولید بن عبد الملک نے دس سال حکومت کی۔
2۔ ہشام بن عبد الملک نے بیس سال حکومت کی۔
3۔ آخر میں 22 سال منصور دوانقی کا دور تھا۔ منصور دوانقی بنی عباس کا دوسرا حکمران تھا یہ شخص انتہائی سفاک تھا آپ کو اسی منصور دوانقی نے زہر دے کر شہید کیا۔
آپ کی اولاد دس ہیں:
1۔ اسمائیل
2۔ عبداللہ
3۔ ام فروہ
(ان تینوں کی والدہ جناب فاطمہ بنت حسین بن علی بن حسین بن علی بن ابی طالب علیہ السلام تھیں۔
4۔ اسحاق
5۔ محمد
6۔ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام
(ان کی والدہ گرامی حمیدہ خاتون تھی 
7۔ عباس
8۔ علی
9۔ اسماء
10۔ فاطمہ
(ان سب کی والدہ الگ الگ ام ولد تھیں۔

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے مدینہ منورہ میں ایک عظیم الشان مدرسہ قائم کر کے علماء کی تربیت کی جن تعداد چار ہزار سے بھی زیادہ تھی اور اس میں بڑے بڑے آئمہ امت کے نام بھی شامل ہیں آپ کے مشہور شاگردوں میں ابان بن تغلب، محمد بن مسلم، ہشام بن محمد، جابر بن حیان، وغیرہ ہیں۔
آپ نے علوم اہلبیت کی ترویج میں اس قدر کام کیا کہ لوگوں کے نزدیک مذہب اہلبیت کا نام مذہب جعفریہ قرار پایا امام ابو حنیفہ بھی اس بات پر فخر کیا کہ میں امام جعفر صادق علیہ السلام کا شاگرد ہوں۔
آپ نے شوال کی 15 تاریخ 148 ہجری میں مدینہ منورہ میں منصور دوانقی کے زہر کی وجہ سے شہادت پائی اور جنت البقیع میں مدفون ہوئے۔ آپ کے بیٹے اسماعیل نے آپ کی حیات میں ہی وفات پائی جو آپ کی نظر میں بہت ہی عزیز اور محترم تھے اس بنا پر چند آپ کے علما آثار میں ایک کتاب نہج البلاغہ میں امام جعفر صادق علیہ السلام چند ادعیہ اور توحید مفصل علم الابدان پر اور آپ کے عظیم شاگردوں نے آپ کے مکتب کو آگے بڑھایا۔ چند افراد کا یہ خیال تھا کہ امامت کا سلسلہ انہی میں جاری رہے گا لیکن آپ نے دوسرے بیٹے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کو امام کی حیثیت سے پہچنوایا۔








Post a Comment

0 Comments