Header Ads Widget

Islamic Heart Touching Words | دل چھو دیے والی باتیں Paigham e Nijat Islamic Heart Touching Words | دل چھو دیے والی باتیں Paigham e Nijat

Assalamualaikum Ya Ali Madad
Islamic Heart Touching Words | دل چھو دیے والی باتیں Paigham e Nijat
Islamic Heart Touching Words | دل چھو دیے والی باتیں Paigham e Nijat 

راستہ نظر نہ آئے تب اللّٰہ پر یقین ایمان ہے 
جیب میں پیسے ہوں تب دل کو اطمینان ہے
تو ایمان کس پر ہوا
پیسے پر

اللّٰہ پر

جب وسائل و ذرائع نہ ہوں
اور پھر یقین ہو کہ اللّٰہ مسبب الاسباب ہے
وہ اسباب کا پابند نہیں 
وہ اسباب کا محتاج نہیں اسباب اس کے محتاج ہیں
اگر یہ یقین ہے تو پھر اللّٰہ پر ایمان ہے
یہ نہیں تو پھر تمہارا ایمان اسباب پر ہے وسائل پر اللّٰہ پر نہیں

کیسے پتا لگے کہ ہم اللّٰہ سے دور ہو رہے ہیں یاد رکھو کہ جب نماز انسان چھوڑ دیتا ہے تو یہ نشانی ہے کہ تم اللّٰہ سے دور ہو رہے ہو

جب قرآن پڑھنا چھوڑ دو گے تو اس چیز کی نشانی ہے کہ تم اللّٰہ سے دور ہو رہے ہو
جب نماز میں تمہارا دل نہیں لگ رہا تو سمجھ لینا کہ تم اللّٰہ سے دور ہو رہے ہو
جب مسجد جانے کا دل نہیں چاہ رہا تو سمجھ جاؤ کہ تم اللّٰہ سے دور ہو رہے ہو
دنیا کے کاموں میں اتنے مصروف ہو گئے کہ آخرت کے کاموں کے لئے ٹائم نہیں ہے تو یاد رکھو کہ تم اللّٰہ سے دور ہو رہے ہو 

حضرت محمد مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا
دنیا سے بچتے رہو خدا کی قسم یہ دنیا ہاروت و ماروت سے بڑی جادوگر ہے 

اس دنیا کا سب سے بدبودار اور منافق شخص 

پتا ہے کون ہے ؟؟
جو آپ سے فائدے بھی اٹھاۓ اور آپ کی مخالفت بھی کرے

رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے ارشاد فرمایا
اللّٰہ تعالیٰ سے ڈرو عورتوں کے معاملے میں ان کے حقوق ادا کرو

Post a Comment

0 Comments

Verification: 635a0b3f8ea73970