Header Ads Widget

آخرت کی تیاری کرتے رہیں، قیامت کا منظر کچھ یوں ہوگا Aakhirat kee tayaari, Safar e Aakhirat

Assalamualaikum Ya Ali Madad
آخرت کی تیاری کرتے رہیں، قیامت کا منظر کچھ یوں ہوگا Aakhirat kee tayaari, Safar e Aakhirat

‎*آخرت کی تیاری کرتے رہیں، قیامت کا منظر کچھ یوں ہوگا:*

‎🔅قیامت کا دن بہت عظیم دن ہے۔
‎(سورة الحج:1)

‎🔅اس دن سنگین حادثات پیش آئیں گے۔ 
‎(سورة القارعة:3-1) 

‎🔅وہ دن نہایت تلخ دن ہوگا۔
‎(سورة القمر:46)

‎🔅ہر طرف مصیبت چھا جائے گی۔
‎(سورة النازعات:34)

‎🔅اس دن کا شر ہر طرف پھیلا ہوگا۔
‎(سورة الانسان:7)

‎🔅بہت خوف اور گھبراہٹ کا عالم ہوگا۔ 
‎(سورة إبراهيم :42)

‎🔅اس دن کی ہولناکیاں دیکھ کر آنکھیں پتھرا جائیں گی۔
‎(سورة القيامة:7)

‎🔅اس دن کی شدت سے دل اور نگاہیں الٹ جائیں گے۔
‎(سورة النور:37)

‎🔅کلیجے منہ کو آجائیں گے۔ 
‎(سورة غافر:18)

‎🔅وہ تیوریاں چڑھانے والا دن ہوگا۔
‎(سورة الإنسان:10)

‎🔅وہ دن بچوں کو بوڑھا کرے گا۔
‎(سورة المزمل:17)

‎🔅حاملہ عورتوں کے حمل گر جائیں گے۔
‎(سورة الحج:2)

‎🔅وہ دن ٹلنے والا نہیں ہوگا۔
‎(سورة الشورى:47)

‎🔅اس دن انسان جائے پناہ تلاش کرے گا۔
‎(سورة القيامة:11-10)

‎🔅اس دن کسی کا مکر و فریب کسی کام نہں آئے گا۔
‎(سورة الطور:46)

‎🔅اس دن کوئی عہدہ اور منصب کام نہ آئے گا۔
‎(سورة الشعراء:88)

‎🔅اس دن کوئی رشتہ کام نہ آئے گا۔
‎(سورة لقمان:33)

‎🔅اس دن دنیا کی ہر چیز فنا ہوجائے گی۔ 
‎(سورة الكهف:8)

‎🔅آسمان لرزے گا۔
‎(سورة الطور:9)

‎🔅آسمان پھٹ جائے گا۔
‎(سورة المزمل:18)

‎🔅آسمان دروازے دروازے ہوجائے گا۔
‎(سورة النبا:19)

‎🔅آسمان پھٹ کر سرخ چمڑے کی طرح گلابی ہو جائے گا۔ 
‎(سورة الرحمن:37)

‎🔅آسمان کی کھال اُتاردی جائے گی۔  
‎(سورة التكوير:11)

‎🔅آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہو جائے گا۔
‎(سورة المعارج:8)

‎🔅سورج لپیٹ دیا جائے گا۔
‎(سورة التكوير:1)

‎🔅چاند گہنا جائے گا۔ 
‎(سورة القيامة:8)

‎🔅سورج اور چاند ملا دیئے جائیں گے۔
‎(سورة القيامة:9)

‎🔅ستارے بے نور ہو کر بکھر جائیں گے۔
‎(سورة المرسلات:8)، (سورة الانفطار:2)

‎🔅زمین زور سے ہلائی جائے گی۔
‎(سورة الواقعة:4)

‎🔅زمین اور پہاڑ لرزنے لگیں گے۔
‎(سورة المزمل:14)

‎🔅زمین اور پہاڑوں کو ایک ہی چوٹ سے ریزہ ریزہ کردیا جائے گا۔
‎(سورة الحاقة:14)

‎🔅زمین اپنے اندر کا سب کچھ باہر نکال پھینکے گی۔
‎(سورة الانشقاق:4)

‎🔅زمین کسی اور زمین سے تبدیل کر دی جائے گی۔ 
‎(سورة إبراهيم:48)

‎🔅زمین پھیلا کر برابر کردی جائے گی۔
‎ (سورة طه:107-106)

‎🔅پہاڑ دھنکی ہوئی رنگین اون کی طرح ہوجائیں گے۔
‎(سورة القارعة:5)

‎🔅پہاڑ غبار بنا دیئے جائیں گے۔
‎(سورة الواقعة:6-5)

‎🔅سمندر بھڑک اُٹھیں گے۔
‎(سورة التكوير:6)

‎🔅سمندر پھاڑ دیئے جائیں گے۔
‎(سورة الانفطار:3)

‎🔅اس دن صور پھونکا جائے گا۔
‎(سورة المدثر:8)

‎🔅صور کی آواز ایک ہولناک چیخ کی طرح ہوگی ۔ 
‎(سورة ص:15)

‎🔅اس کی آواز سے زمین و آسمان میں موجود تمام مخلوق گھبرا جائے گی۔ 
‎(سورة النمل: 87) 

‎🔅صور کی آواز کانوں کو بہرا کردے گی۔
‎(سورة عبس:33)

‎🔅صورکی آواز کی شدت سے زمین و آسمان کی ہر چیز بیہوش ہو کر گر پڑے گی۔
‎(سورة الزمر:68)  

‎🔅جب پہلا صور پھونکا جائے گا تو ہر چیز ختم ہو جائے گی بس اللہ کی ذات باقی رہے گی۔
‎(سورة الرحمن:27-26)

‎🔅دوسرا صور لوگوں کو جمع کرنے کے لئے پھونکا جائے گا۔
‎(سورة الكهف :99)

‎🔅ایک ہی ڈانٹ سے سب کو اٹھایا جائے گا۔
‎(سورة الصافات:19)

‎🔅سب لوگ قبروں سے اٹھ کھڑے ہوں گے۔
‎(سورة يس:51)

‎🔅اس دن اولین و آخرین کو اکٹھا کیا جائے گا۔
‎(سورة الواقعة:50-49)

‎🔅کوئی ایک باقی نہیں چھوڑا جائے گا۔
‎(سورة الكهف:47)

‎🔅جانوروں کو بھی اکٹھا کیا جائے گا۔
‎(سورة التکویر:5)

‎🔅لوگ فوج در فوج جمع ہوں گے۔
‎(سورة النبا:18)

‎🔅 لوگوں پر شدید گھبراہٹ طاری ہوگی۔
‎(سورة یس:52)

‎🔅مجرموں کی آنکھیں دہشت سے نیلی ہورہی ہوں گی۔
‎(سورة طه:102)
 
‎دعا ہے رب کائنات! ہمیں دنیا کی رسوائی و آخرت کے عذاب سے محفوظ و مامون رکھے اور ہمیں اپنی پناہ عطا فرمائے. آمین. 
 
‎ربنا آتنا فی الدنیا حسنۃً و فی الآخرۃ حسنۃ و قنا عذاب النار. (القرآن)

Post a Comment

0 Comments