Header Ads Widget

Qabar Ki Paheli Raat |. Akhirat Ka Darwaza | Qabar Ki Pukaar | Paigham e Nijat | Urdu/Hindi

Assalamualaikum Ya Ali Mada

Qabar Ki Paheli Raat |. Akhirat Ka Darwaza | Qabar Ki Pukaae




کہاں سلیمان، کہاں سکندر، کہاں ہیں جم اور کہاں ہیں دارا
یہ سب کے سب تھے خاک کے پتلے بگاڑ ڈالے بنا بنا کر
مسافران راہ کو یہ کیسی نیند آگئی الٰہی
کہ جب کے سوئے نہ پھر سے چونکے تھکے ہم ان کو جگا جگا کر

قبر کی رات کی پکار ، مجھے ضرور پڑھتے جانا


آپ تنہائی میں بیٹھ کر کم از کم ایک مرتبہ اول سے آخر تک ضرور پڑھئے میرے پیش آنے سے پہلے مجھ سے ضرور واقف ہوجائیں۔
میں وہ رات ہوں جو ہر ایک کو پیش آتی ہوں اور عنقریب تم سب کو پیش آکر رہوں گی اور میں نے تم کو اپنے آنے کی اطلاع سے با خبر کر دیا ہے میں خاک کے نیچے سخت اندھیری رات ہوں پھر اندر آکر یوں نہ کہنا مجھے معلوم نہ تھا ہائے میں بھول گیا ہائے میری توبہ۔
یاد رکھو!
پھر اس چیخنے چلانے اور رونے دھونے سے کچھ کام نہ چلے گا بلکہ تجھے سخت عذاب اور مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑے گا اگر روشنی چاہتا ہے تو چراغ لے کر آنا اور یاد رکھ ! وہ چراغ جلتا ہے پانچ وقت نماز، تہجد، قرآن مجید کی تلاوت، اعمال صالحہ، اللّٰہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی پوری پوری فرمانبرداری اور اپنے نفس کی مخالفت کرنے سے۔

کر زمین کے نیچے جانے کی بھی فکر 
اونچے اونچے یہاں تو بنوائے محل
روشنی قبر کا سامان لیکر 
کام جو کرنے ہیں کر لے وہ آج کل۔

Post a Comment

0 Comments