Header Ads Widget

Hazrat Ghazi Abbas Alamdar ka Mojza | 10 Muharram | Karbala Ka Waqia | Paigham e Nijat

Assalamualaikum Ya Ali Madad

Hazrat Ghazi Abbas Alamdar ka Mojza | 10 Muharram | Karbala Ka Waqia | Paigham e Nijat
Hazrat Ghazi Abbas Alamdar ka Mojza | 10 Muharram | Karbala Ka Waqia | Paigham e Nijat

حضرت عباس علیہ السلام بیبی سکینہ کے کہنے پر امام حسین علیہ السلام اور بیبی زینب سے اجازت لے کہ پانی لینے کےلئے جب نہر کی طرف بڑھے تو تاریخ نے لکھا ایسا شیر کی طرح حملہ کیا کہ فوج یزید بن لعین کے سپاہی ہلنے لگے ہزاروں کے لشکر کو چیر کہ جب وہ حضرت عباس علیہ السلام نہر فرات کے کنارے پر کہ فرماتے ہیں 

اے پانی توں یہاں مارا ماری پھرتا ہے تجھے پتا نہیں حسین کے بچے تین دن سے پیاسے ہیں 
جناب عباس کا یہ روب دیکھ کہ دریا تڑپنے لگا نہر فرات میں کچھ ایسی ہلچل مچی کہ وہ اپنے قد سے اونچا ہونے لگا اور خیام حسین کی طرف بڑھنے لگا 
اتنے میں جناب عباس کے کانوں تک یہ آواز آتی ہے کہ 
اے عباس اس پانی کو حکم نہ دے کہ وہ حسین کے خیمے کی طرف رواں ہو اللّٰہ کی مرضی یہ ہے کہ اللّٰہ کی تمام نعمتیں اللّٰہ کے محبوب کے گھر سے دور رکھی جائیں تاکہ وہ ہر سختی سہہ کر بھی اللّٰہ کے دین بچانے میں کامیاب ہوں 

اے عباس یہ شجاعت کا امتحان نہیں یہ صبر کا امتحان ہے 

جناب عباس علیہ السلام جیسے ہی اپنے بابا لہجے کو محسوس کرتے ہیں تو فرماتے ہیں کہ
اے میرے بابا  میں تو اپنے آقا کے بچوں کےلئے پانی لینے آیا ہوں  
پھر آواز آتی
اے عباس  جو توں پانی مشک میں بھر رہا ہے وہ پانی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بچوں کی پیاس کو نہیں بجھا پائے گا  کیونکہ جیسے تم لشکر کی طرف پلٹو گے  تمہیں شہید کیا جائے گا اس مشک کے پانی کو زمین پر بہایا جائے اور آل نبی تیرے علم کو گرتے ہوئے دیکھے اور زارو قطار روئے گی یہ بات جب جناب عباس کے کانوں تک پہنچی  تو اس وقت آپ پانی کو مشک میں لے رہے تھے آپ کے دونوں ہاتھ نہر فرات میں تھے تو اس وقت دعا مانگی کہ 
اے میرے اللّٰہ میری آقا زادی سے پہلے میرے ان ہاتھوں کو پانی لگا ہے اب جب میرا مولا میری لاش کو دیکھے تو یہ ہاتھ میرے ساتھ نہ ہوں اس وقت وہ گھوڑا دیکھ رہا تھا جس پہ جناب عباس سواری کر کہ نہر تک آئے تھے گھوڑے کو دیکھا اور فرمایا 
اے میرے گھوڑے تو بھی تین دن سے پیاسا ہے پانی پی لے گھوڑا رو کہ کہنے لگا 
اے میرے آقا جیسے ہی آپ نہر پہ آئے آپ نے پانی کی ایک بوند بھی نہیں پی آپ میرے آقا ہیں آپ سے پہلے میں پانی کیسے پیئوں پہلے آپ پانی پیئیں اس کے بعد میں پیئوں گا گھوڑے نے جیسے ہی یہ کہا تو جناب عباس نے جناب سکینہ کے خیمے کی طرف منہ کیا اور فرمایا کہ
اے میرے گھوڑے جب توں اپنے آقا کے بغیر پانی نہیں پی رہا تو میرا آقا حسین تین دن سے پیاسا ہے ان کے بچے پیاسے ہیں  میں ان کے بغیر کیسے پانی پیئوں  
بس جناب عباس مشک کو لے کہ خیام کی طرف بڑھتے ہیں تو فوج یزید لعین میں یہ آواز بلند ہوتی ہے چاہے کچھ بھی ہو حسین کے خیموں تک یہ پانی نہ پہنچے چاروں طرف سے جناب عباس پہ حملہ کیا گیا اور ایک ظالم پیچھے سے چھپ کہ جناب عباس کے بازوں پہ وار کرتا ہے جناب عباس کا ایک بازوں قلم ہو جاتا ہے  آپ مشک و علم دوسرے بازوں میں سنبھال کہ تیزی سے خیمے کی طرف بڑھتے ہیں تو جناب عباس کا دوسرا بازوں بھی قلم ہو جاتا ہے  آپ مشک و علم کو اپنے منہ میں سنبھال کہ  تیز تیز خیموں کی طرف بڑھے کہ لشکر نے تیروں کی بارش شروع کر دی ایک جناب عباس کی آنکھ میں لگا کئی تیر جناب عباس کے جسم پر لگے  اور ایک تیر جناب عباس کی مشک میں لگا مشک کا پانی بہنے لگا 
جناب عباس نے جب مشک کے بہتے پانی کو دیکھا دور بیبی سکینہ اور امام حسین علیہ السلام کو سلام کیا اتنے میں ایک ظالم گرز جناب عباس کے سر پر مارتا ہے  آپ گھوڑے کی زین سے زمین کی طرف آتے ہیں 
تاریخ نے لکھا کہ عرب کہ سرزمین پر جناب عباس سے بڑا قد کسی کا نہ تھا لیکن جناب عباس کی قبر مبارک اس قد کے مقابلے بہت چھوٹی ہے 
ایک مرتبہ امام جعفر صادق علیہ السلام سے  گیا کہ اے نواسہ رسول  جناب عباس کا قد تو بہت بڑا تھا لیکن اس کی قبر مبارک اتنی چھوٹی کیوں ہے 
جیسے ہی یہ پوچھا گیا تو امام جعفر صادق علیہ السلام عمامہ اپنے سر سے اتارتے ہیں  اور چیخ کہ رو کہ کہتے ہیں میرا عباس گھوڑے کی زین سے زمین پر آیا تو چاروں طرف سے  فوج یزید لعین ایسا حملہ کرتی ہے جناب عباس کا جسم جسم سے جدا ہوجاتا ہے امام حسین علیہ السلام جب جناب عباس کی لاش تک پہنچتے ہیں تو ان کی لاش ثابت نہیں ہوتی کہیں سے جناب عباس کے بازوں چنتے تو کہیں سے جسم کے دوسرے حصے اور جناب عباس کے جب چہرے کو دیکھتے ہیں  ایک آنکھ میں تیر ہوتا ہے  پورا چہرا و جسم خون سے رنگین ہوتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

Verification: 635a0b3f8ea73970