Header Ads Widget

insan ka anjam Qabar ki Paheli Raat | Qabar mein murde ke sath kya hota hai Paigham E Nijat

Assalamualaikum Ya Ali Madad

insan ka anjam Qabar ki Paheli Raat | Qabar mein murde ke sath kya hota hai Paigham E Nijat
insan ka anjam qabar ki paheli raat | qabar mein murde ke sath kya hota hai paigham e nijat 

Insan Ka Anjam

انسان کا انجام 
1- آہ ! 
میں وہی ہوں کہ گناہ کرتے ہوۓ مکان کے دروازے اچھی طرح بند کر دیتا ہوں حالانکہ اللّه تعالیٰ کی آنکھ مجھے تب بھی دیکھ رہی ہوتی ہے افسوس میں نے زمین والوں سے پردہ کیا اور آسمان والوں سے شرم نہ کی الہی میرے حال پر رحم فرما 
2- آہ 
کتنی لغزشیں غفلت میں سر زد ہو کر داستان ماضی اور قصہ پارینہ بن گئیں اور کتنی حسرتیں دل میں اٹک کر میرے لیے آتش سوزاں بن گئی 
واہ حسرتا واہ حسرتا

3- مھجے چھوڑ دو !
کہ میں اپنے نفس پر نوحہ کروں اور بقایا زندگی فکر و غم میں بسر کروں 

4- اب وہ دن آنے کو ہے 
وہ منظر اور وقت میری آنکھوں کے سامنے ہے کہ میں ایک دن بستر مرگ پر اپنے اہل و عیال کے درمیان بے جان پڑا ہوا ہوں گا اور ان کے ہاتھ مجھے کروٹیں دیتے ہونگے 

5- آہ 
وہ منظر بھی کیا ہوگا جب میرے گرد نوحہ گروں اور رونے والوں کی بھیڑ ہوگی میری موت کا اعلان ہو رہا ہو گا اور میت کہہ کر پکارا جارہا ہوگا 

6- آہ 
میرے علاج معالجہ کے لیے حکیم و ڈاکٹر لایا جائے گا لیکن آج طبیب و ڈاکٹر کی چارہ گری میرے کسی کام نہ آئے گی

Post a Comment

0 Comments

Verification: 635a0b3f8ea73970