Header Ads Widget

نماز پڑھنے کا طریقہ How to pray | Namaz Parhne Ka Tareeqa in Urdu | paigham e Nijat

Pegham Nijat

 

نماز پڑھنے کا طریقہ  How to pray  نماز پڑھنے کا طریقہ  How to pray |  Namaz Parhne Ka Tareeqa in Urdu | paigham e Nijat
  نماز پڑھنے کا طریقہ  How to pray |  Namaz Parhne Ka Tareeqa in Urdu | paigham e Nijat 



 نماز پڑھنے کا طریقہ


جب نماز کا وقت ہو جائے تو پاکیزہ لباس کر قبلہ کی طرف رخ کرکے مکمل طہارت کے ساتھ نماز کی جگہ کھڑے ہوکر اذان و اقامت کے بعد نیت کرکے یعنی نماز کو تعین کرتے ہوئے یوں کہے” دو رکعت نماز پڑھتا ہوں/ پڑھتی ہوں فجر کی قُرْبَۃً اِلَی اللّٰہ “ نیت کے بعد دونوں ہاتھوں کو کانوں تک اٹھا کر ” اللّٰہ اکبر “ کہے قرآت میں پہلے سورۃ الحمد پڑھے:


بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم

شروع کرتا ہوں اللّٰہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ

ثنائے کامل اللّٰہ کے لیے ہے جو سارے جہان کا پروردگار ہے


اَلرَّحمٰنِ الرَّحِیْمِ

جو رحمان و رحیم ہے


مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ

روز جزاء کا مالک ہے


اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنَ

ہم صرف تیری عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں


اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمِ

ہمیں سیدھے راستے کی ہدایت فرما


صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْھِمْ

ان لوگوں کا راستہ جن پر تونے انعام فرمایا


غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَلَا الضَّاۤلِّیْنَ

جن پر نہ تیرا عذاب ہو اور نہ وہ گمراہ ہوئے


الحمد پڑھنے کے بعد قرآن کریم کی کوئی سی ایک سورت پڑھیں۔ بہتر یہ 


بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم

شروع کرتا ہوں اللّٰہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے


اِنَّا اَنْزَلْنَاہُ فِیْ لَیْلَۃُ الْقَدْرِ

ہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں نازل کیا


وَمَا اَدْرٰکَ مَا لَیْلَۃُ الْقَدْرِ

اور آپ کیا جانیں کہ شب قدر کیا ہے


لَیْلَۃُ الْقَدْرِ خَیْرُ مِنْ اَلْفِ شَھْرٍ

شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے


تَنَزَّلُ الْمَلَاۤءَکَۃُ وَالرُّوْحُ

فرشتے اور روح اس شب کو نازل ہوتے ہیں


فِیْھَا بِاِذْنِ رَبِّھِمْ مِنْ کُلِّ اَمْرٍ

اپنے رب کی اذان سے تمام (تعیین شدہ) حکم لے کر


سَلَامٌ ھِیَ حَتّٰی مَطْلَعِ الْفَجْرٍ

یہ رات طلوع فجر تک سلامتی ہی سلامتی ہے


قرآت ختم کرنے کے بعد رکوع کی حالت میں جاکر یہ ذکر پڑھے:

سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ وَ بِحَمْدِہْ

میرا پروردگار منزہ ہے اپنی تمام تعریفوں کے ساتھ

رکوع سے اٹھ کر قیام کرے اور تکبیر کہہ کر یہ کہے:

سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہْ

اللّٰہ سنتا ہے جب کوئی اس کی حمد بیان کرے


پھر سجدے کی حالت میں جاکر یہ ذکر پڑھے:

سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی وَ بِحَمْدِہْ

میرا بلند پروردگار تمام تعریفوں کے ساتھ منزہ ہے


ایک سجدے سے اٹھ کر پڑھے:

اَسْتَغْفِرُ اللّٰہُ رَبِّیْ وَ اَتُوْبُ اِلَیْہِ

میں خدا کی مغفرت چاہتا ہوں اور اسی کی طرف توبہ کرتا ہوں

دوسرے سجدے میں جائے اور یہ پڑھے:


سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی وَ بِحَمْدِہْ

میرا بلند پروردگار تمام تعریفوں کے ساتھ منزہ ہے


نوٹ:

رکوع وسجود کا ذکر پڑھنے کے بعد ایک مرتبہ صلوات پڑھنا مستحب ہے اور رکوع وسجود کا ذکر تین تین مرتبہ بھی پڑھ سکتے ہیں۔

دونوں سجدوں سے فارغ ہو کر قیام کرے اور پہلی کی طرح الحمد اللہ اور دوسری سورۃ پڑھے بہتر یہ ہے کہ سورت توحید پڑھے:

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم

شروع کرتا ہوں اللّٰہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے


قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدْ

کہہ دیجیئے کہ وہ اللّٰہ ایک ہے


اَللّٰہُ الصَّمَدْ

اللّٰہ بے نیاز ہے


لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُوْلَدْ

نہ اس نے کسی کو جنا اور نہ جنا گیا


وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدْ

اور کوئی بھی اس کا ہمسر نہیں ہے


دوسری رکعت میں قرات کے بعد مستحب ہے کہ قنوت پڑھے بہتر یہ ہے کہ کوئی بھی قرآنی دعا پڑھی جائے اور دعا سے پہلے اور بعد میں درود شریف پڑھی جائے

رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیا حَسَنَۃً وَ فِی الْاٰخِرَۃِ وَ قِنَا عَذَابَ النَّارِ

پالنے والے ہمیں دنیا میں نعمت سے اور آخرت میں بھی نعمت سے نواز نیز ہمیں آتش جہنم سے بچا


قنوت سے فارغ ہو کر رکوع و سجدے کرے اور ذکر سجدہ پڑھے اس کے بعد تشہد کے لیے بیٹھ جائے اور یوں تشہد پڑھے:

اَشھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیکَ لَہُ وَ اَشھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَ رَُسُوْلَہٗ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ اۤلِ مُحَمَّدٍ

میں گواہی دیتا ہوں کہ اللّٰہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللّٰہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں ۔ بار الٰہا محمد اور آل محمد پر درود نازل فرما


اگر نماز دو رکعتی ہو تو تشہد کے بعد سلام پڑھ کر نماز ختم کرے۔

سلام کے تین جملے ہیں:

اَلسَّلَامُ عَلَیکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ وَ بَرَکَاتُهٗ

اے اللہ کے نبی!  ہمارے طرف سے آپ پر سلام ہو اور آپ پر اللہ کی برکتیں اور رحمتیں نازل ہو


اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَ عَلٰی عِبَادِ اللّٰہِ الصَّالِحِیْنَ

سلام ہو ہم پر اور اللہ کے صالح بندوں پر


اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ وَ بَرَکَاتُهٗ

آپ سب پر سلامتی اللّٰہ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہو


اور اگر نماز تین یا چار رکعتی ہو تو سلام سے پہلے اٹھ کر قیام کی حالت میں تسبیحات اربعہ تین مرتبہ پڑھے۔ جو یوں ہیں:

سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ الْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَ اللّٰہُ اَکْبَرْ

اللّٰہ منزہ ہے تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے


ہر دفعہ سجدے سے اٹھ کر قیام کی طرف اٹھتے ہوئے یہ دعا پڑھے:

بِحَوْلِ اللّٰہِ وَ قُوَّتِہِ اَقُوْمُ وَ اَقْعُدْ

اللّٰہ کی طاقت و قوت سے ہی میں اٹھتا اور بیٹھتا ہوں


یہ بات یاد رہے کہ نماز میں صرف یہ ذکر حالت حرکت میں پڑھی جاتی ہے باقی تمام اذکار و قرات مکمل سکون کی حالت میں پڑھی جائیں۔

نماز ختم کرنے کے بعد تسبیح جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پڑھیں اور تھوڑی دیر کے لیے تعقیبات بجالائیں اور ہر نماز کے بعد درود شریف پڑھ کر اس نماز کی بعد کی دعا پڑھیں

Post a Comment

0 Comments

Verification: 635a0b3f8ea73970