Header Ads Widget

Ahlebait in Quran in Urdu | Ahle bait In Urdu | Ahlul bayt family tree | Ahlul bayt e Rasool | paigham e Nijat

Ahlebait in Quran in Urdu | Ahle bait In Urdu | Ahlul bayt family tree | Ahlul bayt e Rasool | paigham e Nijat
Ahlebait in Quran in Urdu | Ahle bait In Urdu | Ahlul bayt family tree | Ahlul bayt e Rasool | paigham e Nijat 


 اھلبیت علیھم السلام




حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے اپنے وفات کے ایک وقت مشہور حدیث ارشاد فرمائی کہ میں اپنے بعد تمہارے درمیان دو گرانقدر چیزیں چھوڑے جارہا ہوں ایک اللّٰہ کی کتاب اور دوسری میری عترت اہلبیت۔ اگر تم ان دونوں سے وابستگی رکھو گے تو ہرگز گمراہ نہیں ہونگے۔ میری عترت یعنی اہلبیت اور قرآن ایک دوسرے سے جدا نہیں ہونگے یہاں تک کے حوض کوثر پر میرے پاس پہنچ جائیں۔ پس تم دیکھو کہ ان کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہو۔


اس حدیث کے مطابق رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی صحیح پیروی اہلبیت کی پیروی میں پوشیدہ ہے اہلبیت کے لفظی معنی ہے گھر والے لیکن اسلامی اصطلاح میں اہلبیت سے مراد وہ پانچ افراد ہیں جو چادر کے نیچے پیغمبر کے حکم سے جمع ہوئے تو حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے ہاتھ اٹھا کر یہ دعا کی تھی کہ:


ترجمہ : میرے معبود یہی میرے اہلبیت ہیں میرے خاص ہیں میری حمایت کرنے والے ان کا گوشت میرا گوشت اور ان خون میرا خون ہے۔ کساء کے اس واقعہ کے بعد عام مسلمانوں کے نزدیک اہلبیت سے مراد یہ پانچ افراد ہیں جو اس چادر کے نیچے تھے ان کو پنجتن پاک اور اہل کساء بھی کہتے ہیں کیونکہ حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی یہ دعا دیکھ کر ام المومنین حضرت ام سلمہ نے آکر اجازت چاہی تھی کہ اللّٰہ کے حبیب مجھے بھی چادر کے نیچے آنے کی اجازت دے دیں لیکن حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے انہیں چادر کے نیچے آنے کی اجازت نہیں دی۔




ام سلمہ تیرا انجام ہے بہتر لیکن


آگئے چادر تطہیر میں آنے والے




اصطلاحی اور لغوی معنی سمجھنے کے لیے ان مثالوں پر غور کریں صلوٰۃ کے عربی میں لغوی معنی دعا کی ہے صوم کی معنی رک جانے کی ہے اور حج کی معنی اردہ کرنے کی ہے لیکن اصطلاح میں نو چیزوں کا پےدرپے خاص ترتیب سے بجالانے کا نام صلوٰۃ ہے جسے ہم عجمی زبان میں نماز کہتے ہیں۔ ماہ رمضان کے مہینے میں اذان فجر سے لیکر مغرب ہونے تک نو چیزوں سے اپنے آپ کو روکنے کا نام صوم ہے جسے ہم روزہ کے نام سے جانتے ہیں اسی طرح اصطلاح میں حج کے معنی خانہ کعبہ میں جاکر مقررہ مناسک بجالانے کا نام حج ہے اس طرح اہلبیت کے لغوی معنی الگ ہے اور اصطلاحی معنی میں صرف وہی افراد ہیں جو چادر کے نیچے تھے اور جن کی شان میں آیت تطہیر نازل ہوئی۔ 


چہاردہ معصومین علیہم السلام سے مراد پیغمبر اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم، حضرت فاطمہ زہرہ سلام اللہ علیہا، اور بارہ امام مراد ہیں ان میں سے پیغمبر اکرم 






صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت فاطمہ زہرہ سلام اللہ علیہا، حضرت علی علیہ السلام اور حضرات حسنین علیھم السّلام چادر کے نیچے آیت تطہیر کے مصداق ہیں اور معصوم ہیں اور بارہ آئمہ پیغمبر اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے نص کے مطابق معصوم پہچنوائے گئے ہیں۔ 


حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک اور حدیث بھی ارشاد فرمائی کہ میں تمہارے درمیان اللّٰہ کی کتاب اور سنت چھڑے جارہاہوں تم ان دونوں سے تمسک رکھنا اور رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی حقیقی سنت کو بیان کرنے والے اہلبیت ہی ہیں کیونکہ گھر والے ہی بہتر جانتے ہیں کہ گھر میں کیا ہورہاہے لہٰذا جو لوگ سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اہلبیت کے ذریعے حاصل کرتے ہیں وہی کامیاب ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

Verification: 635a0b3f8ea73970